Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

زرتاج گل وزیر ، اور زلفی بخاری کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان میں پروٹیکٹر ویزا آفس کے قیام کے عملی اقدامات کا آغاز

ڈیرہ غازی خان(محمد فیض سٹی رپورٹر) وفاقی وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی محترمہ زرتاج گل وزیر ، اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز زلفی بخاری کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان میں پروٹیکٹر ویزا آفس کے قیام کے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ڈیرہ غازی خان میں وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد پروٹیکٹر آف امیگریشن آفس کے قیام کی تیاریوں کے سلسلہ میں ڈپٹی ڈائریکٹر کامران بھٹی اور آئی ٹی مینجر خرم ستار نے ڈیرہ غازی خان کے مختلف علاقوں میں دورہ کیا امیدوار لارڈ مئیر میٹرو پولیٹن کارپوریشن ملک محبوب ثاقب

ایڈووکیٹ نے پروٹیکٹر آفس کے لئے ٹیم کی آمد کا خیرمقدم کیا اور انکے ہمراہ آفس کے قیام کے سلسلہ میں مخلتف علاقوں کا سروے کرایا اور لوکیشن دیکھیں گئیں امید وار لارڈ مئیر میٹروپولیٹن کارپوریشن ملک محبوب ثاقب ایڈووکیٹ اور ڈیرہ پرموٹرز اتحاد کے عبدالرشید بھٹی فاروق احمد جروار

ایڈووکیٹ،علی خان کھلول ،عبدالکریم خان کھوسہ نے ان کے ہمراہ مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور بعدازاں فاروق جروار ایڈووکیٹ کی جانب سے ویزا آفس کی سروے ٹیم کے اعزاز میں ظہرانہ دیا اور محترمہ زرتاج گل اور زلفی بخاری کی عملی کاوشوں کا شکریہ ادا کیا

Exit mobile version