101

ضلع مہمند ہیڈکوارٹر غلنئ میں وی آئی پی گیٹ پراستاد کو عزت دو“ پروگرام کا باقاعدہ افتتاح

ضلع مہمند ہیڈکوارٹر غلنئ میں وی آئی پی گیٹ پراستاد کو عزت دو“ پروگرام کا باقاعدہ افتتاح

ضلع مہمند (افضل صافی سٹی رپورٹر)مقامی پولیس نے آل ٹیچرز ایسویشن کی ضلعی صدر مرجان علی کو سلیوٹ پیش کی۔ تمام چیک پوسٹ اور تھانوں کو ” استاد کو عزت دو“ پروگرام کے احکامات ڈی پی او فضل احمد نے جاری کردئیےاقوام عالم میں مہذب معاشرے کی عکاسی کرتے ہوئے ملک کے دیگر اضلاع کے طرح ضلع مہمند میں بھی ” استاد کو عزت دو“

پروگرام کا باقاعدہ آغاز ہیڈکوارٹر غلنئ کے وی آئی پی گیٹ سے ہوا۔ جہاں آل ٹیچرز ایسویشن کے صدر مرجان علی کو سرکاری کالونی کے داخلے کے وقت سب انسپکٹر محمد آیاز اور ڈیوٹی پر موجود مقامی پولیس کی اہلکاروں نے اساتذہ کے خصوصی کارڈ دکھانے پر سلیوٹ پیش کی۔ اور ان کو عزت اور احترام کے ساتھ اندر جانے کی اجازت دی۔ جبکہ ” استاد کو عزت دو“

پروگرام کا باقاعدہ آغاز کے سلسلے میں ضلع کے تمام چیک پوسٹوں کو اساتذہ کو معماران قوم کی خاطر انتہائی خوش اسلوبی اور احترام کے ساتھ پیش آنے کی خصوصی احکامات ڈی پی او فضل احمدجان نے جاری کردی۔ اور ہدایت دی کہ اساتذہ کو عزت دینا قوم کی عظیم تر مفاد میں ہیں۔ جو ہمارے نئ نسلیں تشکیل دیتے ہیں۔اس موقع پر مہمند پریس کلب کے صدر گل محمد مومند نے اساتذہ معماران قوم کے خاطر آل ٹیچر صدر مرجان علی کو پھولوں کے ہار پہنائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں