محکمانہ سروسز کا معیار بلند کرنے کے لئے افسران شہری مسائل کے حل پر توجہ دیں، ڈپٹی کمشنر
لیاقت پور (محمد ظفر اقبال سٹی رپورٹر لیاقت پور)ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا ہے کہ محکمانہ سروسز کا معیار بلند کرنے کے لئے افسران شہری مسائل کے حل پر توجہ دیں، عوامی مسائل حل نہ کرنے والے افسران و اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر اوپن ڈور پالیسی کے تحت سائلین کی درخواستوں پر احکامات جاری کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اداروں کی بہتری کے لئے ہمیں خود کو بدلنا ہو گا، افسران و اہلکاران وقت کی پابندی کو اپنا شعار بناتے ہوئے
دفتروں میں آئیں اور ضلع وتحصیل سطح کے افسران روزانہ دوگھنٹے اپنے دفتروں میں عوام سے ملاقات کر کے انہیں درپیش مسائل کا میرٹ پر ازالہ کریں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر علی شہزاد سے صدر انجمن فروٹ و سبزی منڈی چوہدری محمد امین نے اپنے وفد کے ہمراہ ملاقات کی اور انہیں پھول پیش کرتے ہوئے سبزی و فروٹ منڈی کےلئے مختص جگہ کا قبضہ فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا