79

مضر صحت چاکلیٹ کی فروخت پر محکمہ خوراک کی کاروائی،

مضر صحت چاکلیٹ کی فروخت پر محکمہ خوراک کی کاروائی،

مانسہرہ(ابراراحمد سٹی رپورٹر)مضر صحت چاکلیٹ کی فروخت پر محکمہ خوراک کی کاروائی، تفصیلات کے مطابق محمد آصف نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مانسہرہ کو درخواست دی کہ میرے 2 بچوں کی چاکلیٹ کھانے پر حالت غیر ہو گی اور ہسپتال میں داخل ہیں درخواست پر کاروائی کرتے ہوئے اسیسٹنٹ فوڈ کنٹرولر شوکت سلطان نے متعلقہ دکانوں کو چیک کیا اور چاکلیٹ کا اسٹاک کے ساتھ ساتھ مزید ایکسپاہر اشیاء خوردنی برآمد کر کے 2 دوکانوں کو سیلڈ کیا

اور مالکان کو گرفتار کرلیا مزید کاروائی محکمہ پولیس شعبہ تفتیش کریں گے،بعد ازاں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مانسہرہ نے چاکلیٹ کے اس بیج کے اسٹاک کی ضلع مانسہرہ میں فروخت پر لیب رپورٹ آنے تک پابندی لگا دی اور مارکیٹ سے اسٹاک قبضہ میں لینے کی ہدایت جاری کی جس پر اسیسٹنٹ فوڈ کنٹرولر شوکت سلطان نے مانسہرہ سٹی کے بڑے بڑے سٹورز کو چیک کیا اور متعلقہ اسٹاک قبضہ میں لے لیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں