73

بھیرہ کے قریب فیصل آباد سے اسلام آباد آنے والی مسافر وین حادثہ کا شکار 11مسافر جاں بحق,

بھیرہ کے قریب فیصل آباد سے اسلام آباد آنے والی مسافر وین حادثہ کا شکار 11مسافر جاں بحق,

اسلام آباد (محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر) بھیرہ کے قریب فیصل آباد سے اسلام آباد آنے والی مسافر وین حادثہ کا شکار 11مسافر جاں بحق, 6شدید زخمی ہو گئےحادثہ اتنا شدید تھا کہ گاڑی کو آگ لگ گئی,

میتیں آگ لگنے کے باعث بری طرح جھلس گئیں.تفصیلات کے مطابق گاڑی نمبر les 703 بھیرہ موٹروے فلائی اوور سپانوالہ کے قریب اچانک حادثہ کا شکار ہوگئی.عینی شاہدین کے مطابق گاڑی کا ٹائر برسٹ ہوا

جسکی وجہ سے گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی اور گاڑی بے قابو ہونے کی وجہ سے پلر سے ٹکرا گئی گاڑی میں لگنے والی آگ اتنی شدید تھی کہ اس نے مسافروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جسکی وجہ سے موقع پر ہی گیارہ افراد جھلس کر جان بحق ہوگئے

مرنے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے جبکہ چھ افراد شدید زخمی حالت میں ہیں جنہیں تحصیل ہیڑکوارٹر ہسپتال بھیرہ میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد سرگودھا ریفر کردیا گیا ہے

اس وقت تک 9 افراد کی میتیں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بھیرہ میں پہنچائی جا چکی ہیں باقی دو افراد کی میتیں ابھی تک نہیں نکالی جا سکیں حادثہ اتنا شدید تھا کہ میتوں کو گاڑی کاٹ کر نکالا گیا.زخمیوں میں محمد افضل،نوید،محمد یار،عزیزہ،صغیرہ اور ایک بچہ شامل ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں