61

وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ضلع کونسل ہال ڈیرہ غازی خان میں ٹڈی دل کے بچاؤ اور آگاہی کیلئے سیمینار کا انعقاد

وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ضلع کونسل ہال ڈیرہ غازی خان میں ٹڈی دل کے بچاؤ اور آگاہی کیلئے سیمینار کا انعقاد

ڈیرہ غازیخان(محمد فیض سٹی رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع کونسل ہال ڈیرہ غازی خان میں ٹڈی دل کے بچاؤ اور آگاہی کیلئے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس سے کمشنر نسیم صادق،ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق اور دیگر نے خطاب کیا. کمشنر نسیم صادق نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا

کہ فصلوں کو ٹڈی دل کے حملہ سے بچانے کیلئے تمام محکموں کو ملکر کام کرنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ محکمہ زراعت ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے کاشتکاروں اور دیگر سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر جامع پالیسی مرتب کرے اور سینئر کاشتکاروں کے تجربات سے بھی فائدہ اٹھایا جائے۔

کمشنر نے کہا کہ محکمہ زراعت کو حفاظتی اقدامات یقینی بنانا ہوں گے.اس موقع پر ماہرین نے ٹڈی دل کے دوران حیات، تدارک، سرویلنس او رکنٹرول آپریشن بارے تفصیلی آگاہی دی.سیمینار میں ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق،

پولیٹیکل اسسٹنٹ سید موسی رضا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت مہر عابد حسین،اسسٹنٹ کمشنر ملک محمد شاہد،ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر منیجمنٹ ملک خادم حسین،ڈی ایف اوسمیت ریونیو، زراعت، لائیو سٹاک، جنگلات کے افسران، نمبردار، امام مساجد،کاشتکاروں کی کثیر تعداد موجودتھی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں