99

جس قوم کے کھیل کے میدان آباد ہوں، ہسپتال ویران ہوتے ہیں،ایس پی پٹرولنگ

جس قوم کے کھیل کے میدان آباد ہوں، ہسپتال ویران ہوتے ہیں،ایس پی پٹرولنگ

ڈیرہ غازیخان(محمد فیض سٹی رپورٹر)ایس پی پٹرولنگ ڈیرہ غازیخان ریجن ملک طاہر مصطفی نے کہاہے کہ کھیل اور صحت مند سرگرمیاں کسی بھی فورس کیلئے لازمی ہیں کیونکہ صحت مند جسم ہی بہترین خدمات سرانجام دے سکتا ہے. انہوں نے کہاکہ جس قوم کے کھیل کے میدان آباد ہوں،

ہسپتال ویران ہوتے ہیں انہو ں نے یہ بات والی بال ٹورنامنٹ کے اختتام پر کھلاڑیو ں میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی. اس موقع پر ضیغم مہدی، عاصم بھٹہ، ممتاز حسین،

امام بخش اور عامر محمود پی آر او بھی موجو د تھے. قبل ازیں پٹرولنگ پولیس ڈیرہ غازیخان ریجن کے جوانوں کے مابین والی بال ٹور نامنٹ کے مقابلے ہوئے جس میں چاروں اضلاع کی پٹرولنگ ٹیموں نے حصہ لیا.آخر میں ایس پی ملک طاہر مصطفی نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافی، میڈلز اور انعامات تقسیم کیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں