80

رواں سال اوجی ڈی سی ایل کے 50 ملازمین حج اور 9 ملازمین عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے

رواں سال اوجی ڈی سی ایل کے 50 ملازمین حج اور 9 ملازمین عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف)آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ ( او جی ڈی سی ایل ) کے ہیڈ آفس اسلام آباد میں کمپنی کے کم و بیش پانچ ہزار ملازمین کے لئے حج اور عمرہ کے لئے آج مورخہ 30 جنوری 2020 کو قرعہ اندازی کی گئی ۔

شاہد سلیم خان ایم ڈی / سی ای او او جی ڈی سی ایل نے کمپیوٹر کا بٹن دبا کر قرعہ اندازی کی ۔ اس قرعہ اندازی کے تحت او جی ڈی سی ایل کے 50 اسٹاف ملازمین رواں سال حج کی سعادت حاصل کریں گے

جبکہ 9 ورکرز عمرہ کی سعادت بھی حاصل کریں گے ۔ اس موقع پر ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز ، جنرل مینجرز، یونین نمائندگان ، آفیسرز اور اسٹاف ملازمین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔
اس موقع پر ایم ڈی او جی ڈی سی ایل شاہد سلیم خان نے قرعہ اندازی کے ذریعے منتخب ہونے والے خوش قسمت ملازمین کو مبارکباد دی

اور کہا کہ حج پرجانے والے ملازمین ملک کے سفیر ہوتے ہیں ، اس لیے انھیں وہاں پر بہترین اخلاق، صبر و تحمل اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ حجاز مقدس میں حاضری کے وقت او جی ڈی سی ایل کے جاری منصوبوں کی کامیابی اور ملک کی سلامتی کے لئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں

۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ملکی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے او جی ڈی سی ایل اپنی شب و روز کاؤشوں سے تیل و گیس کے مزید ذخائر دریافت کرنے میں کامیاب ہو گی اور اپنے اہداف مقررہ وقت پر حاصل کر لے گی

۔ جس سے ملک میں توانائی کے بحران کو کم کیا جا سکے گا۔ اس موقع پر سی بی اے یونین کے جنرل سیکرٹری ملک اخلاق اور صدر راجہ سلیم نے حج قرعہ اندازی کرنے پر او جی ڈی سی ایل انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں