Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

پی ٹی آئی کے رہنما راجہ غلام مصطفے کی قیادت میں جوہد محکمہ مال اور اوقاف کا دورہ

پی ٹی آئی کے رہنما راجہ غلام مصطفے کی قیادت میں جوہد محکمہ مال اور اوقاف کا دورہ

پی ٹی آئی کے رہنما راجہ غلام مصطفے کی قیادت میں جوہد محکمہ مال اور اوقاف کا دورہ

ترنول (محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)پی ٹی آئی کے رہنما راجہ غلام مصطفے کی قیادت میں جوہد محکمہ مال اور اوقاف کا دورہ, پندرہ کنال سرکاری اراضی واگزار کرا کربی ایچ یو اور سرکاری اسکول بنانے پر غور تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے مقامی رہنما راجہ مصطفے کی قیادت میں گاوں

جوہد کے رہائشیوں, محکمہ مال اور محکمہ اوقاف کے حکام نے موقع کا دورہ کیا. محکمہ اوقاف کی پندرہ کنال اراضی جس کے کچھ حصہ پر قبضہ مافیا نے قبضہ کر رکھا ہے یہ واگزار کرا کر مقامی لوگوں کی سہولت کے لئے بی ایچ یو اور سرکاری اسکول بنانے پر غور کیا جا رہا ہے

اس سلسلے میں سرکاری زمین پر قابض لوگوں کو انتظامیہ کی جانب سے جلد نوٹس جاری کئے جانے کا امکان ہے سرکاری اراضی واگزار کرانے کے بعد یہاں مقامی رہائشیوں کی سہولت کے لئے مختلف منصوبوں پر غور کیا جا رہا ہے.رہاشیوں کی جانب سے اس عمل کو انتہائی خوش آئند قرار دیا گیا ہے

Exit mobile version