93

چک نمبر 5عباسیہ میں انصاف صحت کارڈ کی تقسیم کا انعقاد کیا گیا

چک نمبر 5عباسیہ میں انصاف صحت کارڈ کی تقسیم کا انعقاد کیا گیا

لیاقت پور (محمد ظفر اقبال سٹی رپورٹر لیاقت پور)چک نمبر 5عباسیہ میں انصاف صحت کارڈ کی تقسیم کا انعقاد کیا گیا چیئرمین عشر وزکوٰۃ کمیٹی چوہدری محمد افضل ساہی نے محمد اجمل،سخاوت حسین،کلثوم بی بی،جاویدارشد،احسان الحق،ودیگر مستحقین میں انصاف صحت کارڈ تقسیم کیے انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے

کہا کہ انصاف صحت کارڈ کی تقسیم حکومت کا لائق تحسین کارنامہ ہے جس سے غرباء اور مستحقین کو پانچ سے سات لاکھ تک مفت علاج کی سہولت میسر ہو گی اس موقع پر امیدوار چیئرمین یوسی25عباسیہ چوہدری وقاص چیمہ،غلام جیلانی،عرفان اشرف،چوہدری منظوراحمد،ماجد انور گل،پرویزعلی،اور عبدالعزیز لبانہ بھی موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں