Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

حکومت پنجاب کی ہدایت پر خاندانی منصوبہ بندی کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں، ہما مہدی لغاری

ڈیرہ غازی خان(محمد فیض سٹی رپورٹر)ضلعی آفیسر بہبود آبادی ہما مہدی لغاری نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر خاندانی منصوبہ بندی کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔

فیملی ہیلتھ کلینک ڈیرہ غازی خان کی انچارج ڈاکٹر انیلہ عقیل نے غازی میڈیکل کالج کی سال چہارم کے طلباء و طالبات کو انفیکشن سے بچاؤ اور کنٹراسیپٹو طریقہ کار کے بارے میں آگاہی لیکچرز دئیے

۔ڈاکٹر انیلہ عقیل نے کہا کہ ماں اور بچہ کی بہتر صحت کےلئے بچوں کی پیدائش میں کم سے کم دو سال کا وقفہ ضروری ہے۔ماں بچے کو دوسال تک اپنا دودھ پلائے اس سے نوزائیدہ کی صحت بہتر ہونے کے ساتھ اس سے بچے کی پیدائش میں قدرتی طور پر دو سال کا وقفہ پیدا ہوجاتا ہے۔ڈاکٹر انیلہ عقیل نے اس موقع پر طلباء وطالبات کے سوالوں کے جوابات دیئے

Exit mobile version