بیلڈ پاکستان مومنٹ کے زیر اہتمام نشتر ہال پشاورمیں ایک پروقار تقریب منعقد ہوا
مردان (شاہ بابا حبیب عارف بیوروچیف)بیلڈ پاکستان مومنٹ کے زیر اہتمام نشتر ہال پشاورمیں ایک پروقار تقریب منعقد ہواتقریب کی صدارت مرکزی تنظیم تاجران خیبر پختون خواہ کے صوبائی جنرل سیکرٹری ظاھر شاہ نے کی تقریب میں چئیرمین بیلڈ پاکستان مومنٹ کے چئیرمین معظم بٹ نے مومنٹ کے اعراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔
دیگر مہمانان گرامی میں صدر شہیدان بازار مردان حافظ محمد داؤد خان ماموت خیل سابقہ ڈپٹی سپیکر خیبر پختون خواہ اکرام اللہ شاھد پختون خواہ واپڈا ایمپلائر چئیرمین گوھر تاج پشاور وویمن چیمبر کی صدر ایف آئی کے اعلی عہدیدارسٹیٹ بینک وخیبر بینک اف پاکستان کے نمائندے چئرمین ھیومن رائٹس اف خیبر پختون خواہ۔
نیوآڈہ مردان کے صدر والد میر کے علاوہ کثیر تعداد میں سول سوسائٹی اور ممتاز کاروباری شخصیات نے تقریب میں شرکت کی مقررین نے ملک میں بڑھتی ھوئی مہنگائی بے روزگاری کاروباری طبقے کو درپیش مسائیل اور ملک بھر خصوصا خیبر پختون خواہ میں بچوں پر بڑھتی ھوئی جنسی تششدد پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔۔اور حکومت سے اس سلسلے میں فوری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا۔