140

مردان صحافیوں نے پولیس کی کوریج کے بائیکاٹ کا فیصلہ کردیا

مردان صحافیوں نے پولیس کی کوریج کے بائیکاٹ کا فیصلہ کردیا

مردان (شاہ بابا حبیب عارف بیوروچیف)مردان صحافیوں نے پولیس کی کوریج کے بائیکاٹ کا فیصلہ کردیامردان تفصیلات کے مطابق مردان پریس کلب کے صدر کے ساتھ پولیس کی مبینہ ہتک آمیز رویے کی شدید مذمت کرتے ہوئےصحافیوں نے پولیس کی کوریج کے بائیکاٹ کا فیصلہ کردیا

اور تھانہ پارہوتی کے ایس ایچ او کو ضلع بدر کرنے کے لئے ایک ہفتہ کا الٹی میٹم دے دیا ہفتہ کے روز مردان پریس کلب کا اجلاس صد رلطف اللہ لطف کے زیر صدارت منعقد ہوا جس میں کلب کے نائب

صدر یعقوب جہانزیب،جنرل سیکرٹری ایم بشیرعادل،جائنٹ سیکرٹری شاہ حسین تنہا اور فنانس سیکرٹری پرویزشاہین کے علاوہ اراکین کی کثیرتعداد نے شرکت کی اجلاس میں صدر پریس کلب کے ساتھ تھانہ پارہوتی میں پیش آنے والے پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی گئی

اور غور وخوص کے بعد متفقہ طورپر پولیس کے ہرقسم تقریبات کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیاگیا اجلاس میں متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کو ایک ہفتے کے اندراندر ضلع بدر کرنے کا مطالبہ کیاگیا اجلاس میں جنرل سیکرٹری ایم بشیرعادل کی قیادت میں چھ رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جو آئندہ کے لائحہ عمل پر غور وخوص کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں