Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

اسد عمر نے دیہی علاقوں میں کروڑوں روپے کے منصوبوں کا اعلان کر دیا

اسد عمر نے دیہی علاقوں میں کروڑوں روپے کے منصوبوں کا اعلان کر دیا

اسد عمر نے دیہی علاقوں میں کروڑوں روپے کے منصوبوں کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر) وزیر اعظم پاکستان کے اعلان کے مطابق پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھر پورطریقہ سے منایا جائے گا۔پاکستان کے عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔آج مقبوضہ کشمیرکے عوام وزیر اعظم عمران خان اور پاکستان کے حق میں نعرے لگا رہے ہیں۔

آج کشمیر کا نوجوان جب شہید ہوتا ہے تو پاکستان کے جھنڈے میں لپیٹ کردفنایاجاتا ہے۔ وفاقی وزیر اسد عمر کا ترنول میں پلوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ آج مہنگائی کی وجہ سے پاکستانی عوام جس مشکل سے گزر رہے ہیں وزیر اعظم عمران خان کو اس بات کا احساس ہے۔

عمران خان نے جس طرح کرپشن کے خلاف جہاد کیا اسی طرح ذخیرہ اندوزوں اور مصنوعی مہنگائی کرنے والے مافیا کے خلاف سخت کارروائی کر یں گے۔اسلام آباد کے دیہات کی آٹھ یونین کونسلوں میں 20 کروڑ کے ترقیاتی منصوبے اگلے ہفتے شروع کئے جا رہے ہیں۔دو ماہ کے اندر اندراسلام آباد میں

مزید 75 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبے شروع کئے جا رہے ہیں۔اسلام آباد راولپنڈی کے لئے پانی کی کمی پوری کرنے کے لئے خان پور ڈیم سے 10 کروڑ گیلن یومیہ حق ہے مگر وہ اڑھائی کروڑ گیلن مل رہا ہے باقی پانی چوری ہو رہا ہے جس پر فوری تحقیقاتی کمیٹی بنا دی گئی ہے۔

راولپنڈی اسلام آباد کیلئے اگلے تین سے چار سال میں غازی بروتھا پروجیکٹ سے 20 کروڑ گیلن یومیہ آنا شروع ہو جائے گا۔ جس میں سے 10کروڑ گیلن یومیہ اسلام آباد کو دیا جائے گا جبکہ دیہی علاقوں کو 03کروڑ گیلن یومیہ دیا جائے گا۔اس عمر کا کہنا تھا کہ انصاف صحت کارڈ کے اجراء کی ترسیل ترنول سمیت تمام علاقوں میں جاری ہے۔جس کے تحت ہر

مستحق شخص کا سالانہ سات لاکھ بیس ہزار کا علاج فری کیا جائے گا۔شاہ اللہ دتہ میں بی ایچ یو نے کام شروع کر دیا ہے۔دیہی علاقے میں 200 بیڈ کا سرکاری اسپتال کا منصوبہ آنے والے چھ ماہ میں شروع کر دیا جائے گا۔14کروڑ کی سوئی گیس کی سکیمیں منظور ہوئی ہیں جن پر کام جاری ہیں۔

جوڑی راجگان میں سوئی گیس فراہمی کا کام بہت جلد شروع کیا جا رہا ہے۔بجلی کے منصوبوں کیلئے 32 کروڑ کی سکیمیں شروع کی جا رہی ہیں۔اسلام آباد کیلئے تین نئے کالج اور چار اسکولوں کی منظوری دی جا چکی ہے جبکہ باقی اسکولوں کی اپ گریڈیشن کا کام شروع کیا جائے گا

۔ترنول چوک میں کروڑوں روپے کی لاگت سے فلائی اوور کی تعمیر اور ترنول سے نوگزی تک دو رویہ سڑک کی تعمیر کا منصوبہ جلد شروع کیا جائے گا۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں تمام محکموں میں گریڈ 1 سے گریڈ15 تک اسلام آباد کے نوجوانوں کو نوکریاں ملیں گی۔گزشتہ ادوار میں سی ڈی اے میں کرپشن عروج پر تھی۔متاثرین کو حق نہیں دیا گیا۔ہم متاثرین کو ان کا حق دینے کا وعدہ پورا کریں گے۔

اسلام آباد میں سوئی گیس اور بجلی کے میٹرز پر لگی پابندی جلد اٹھائی جا رہی ہے۔اسی مالی سال میں ترنول جی ٹی روڈ کے قریب سرکاری قبرستان بنایا جائے گا۔ نوجوان اپنا کردار ادا نہ کرتے تو نہ آج عمران خان وزیراعظم ہوتا اور نہ اسد عمر کابینہ میں ہوتا۔کھیلوں کی سہولت کے لئے نوجوانوں کیلئے انشاء اللہ اس علاقہ میں سپورٹ کمپلیکس بنایا جائے گا۔اسلام آباد کے نوجوانوں کیلئے

شرعی طور پر بلا سود قرضے دئیے جائیں گے۔نوجوانوں کیلئے ہنر سکھلانے کیلئے پروگرام شروع کئے جا رہے ہیں اسد عمر نے کہا کہ سیاست کا مجھے کوئی شوق نہ تھا۔عمران خان کے بار بار اسرار پر سیاست میں آیا۔عمران خان کہتے تھے کہ اسد عمر مجھے اسمبلی میں آپکی ضرورت ہے۔اس لیئے سیاست میں آیا۔2018کاالیکشن حلقہ کے عوام کی محبت کی وجہ سے لڑا۔آپ کا میرے اوپر قرض ہے جو میں چکاؤں گا۔تقریب سے مرکزی ڈپٹی

Exit mobile version