موجودہ حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرکے کم ظرفی کا مظاہرہ کیا ،راجہ عمران اشرف
اسلام آباد(محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)موجودہ حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرکے کم ظرفی کا مظاہرہ کیا.راجہ عمران اشرف جسکی شدید مذمت کرتے ہیں.ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ عمران اشرف نے ایچ تیرہ میں ملک تاج اعوان کے ڈیرہ پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا.
انکا کہنا تھا پیپلز پارٹی نےاسلام آباد کے نوجوانوں کیلئے کھیلوں کے مواقع میسر کئے.صدر پیپلز پارٹی اسلام آباد ریجن راجہ شکیل عباسی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ورکرز کو عزت دی.صدر سٹی اسلام آباد شہزادہ افتخار نے کہا کہ پیپلز پارٹی غریب اور مزدور کی آواز ہے.
بی بی شہید کا پیغام عوام کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا.سابق صدر اسلام آباد سبط الحسن بخاری نے کہا کہ سلیکٹیڈ وزیراعظم کو ملک کے وزیراعظم کے بجائے پی سی بی کا چئیرمین بنانا چاہیے تھا.صدر سپورٹ ونگ ڈاکٹر نزیر اعوان کا کہنا تھا ھم پیپلزپارٹی کی قیادت کے مشکور ہیں جنھوں نے ہمیں عزت دی.تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فنانس سیکرٹری ملک عامر اعوان کا کہنا تھا
کہ ڈاکٹر نزیر اعوان کو سپورٹ ونگ اسلام آباد کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ نوجوانوں کے کھیلنے کے مواقع پیدا کریں.اظہر خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
بی بی شہید عوام کےدلوں میں زندہ ہے اور رہے گی.اس موقع پرخواتین ونگ کی عہدیداران,اور کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی آخر میں ملک تاج اعوان نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا.