Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

بر طانیہ میں کنزر ویٹو جماعت کے رکن پارلیمنٹ نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو پارلیمنٹ کے اندر اٹھانے کا وعدہ کیا

بر طانیہ میں کنزر ویٹو جماعت کے رکن پارلیمنٹ نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو پارلیمنٹ کے اندر اٹھانے کا وعدہ کیا

بر طانیہ میں کنزر ویٹو جماعت کے رکن پارلیمنٹ نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو پارلیمنٹ کے اندر اٹھانے کا وعدہ کیا

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف)بر طانیہ میں کنزر ویٹو جماعت کے رکن پارلیمنٹ نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو پارلیمنٹ کے اندر اٹھانے کا وعدہ کیا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بند ہونے چاہے اور کشمیریوں کو ان کا حق دیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق برمنگھم کے علاقے ڈڈلی میں تحریک کشمیر بر طانیہ کے زیر اہتمام ہفتہ یوم یکجہتی کشمیر کے تحت منعقدہ کشمیر کانفرنس ڈڈلی کونسل چیمبر میں پہلی بار کنزر ویٹو جماعت کے رکن مارکو لونگہی نے مقبّو ضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے

کہا کہ اہل کشمیر کو ان کا سیاسی حق ملنا چاہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مسلہ کشمیر اور لاک ڈاون کے حوالے سے نہ صر ف بر طانوی پارلیمنٹ کے اندر بلکہ باہر بھی بات کریں گے۔ کشمیر ایک انسانی مسلہ ہے اس کو انسانی بنیادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل ہونا چاہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ڈدلی کے ووٹرز کی خواہشات کا احترام کرتے ہوئے نہ صرف مسلہ کشمیر کو بر طانوی پارلیمنٹ میں اٹھایں گے بلکہ اس کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کی کوششیں بھی تیز کریں گے۔ کانفرنس سے جموں و کشمیر سالویشن مومنٹ کے صدر الطاف اجمد بٹ نے خطاب کرتے ہوئے

کہا کہ بر طانیہ میں مقیم کشمیری اور پا کستانیوں کے ایک سو افراد کا بھارت مظالم کے خلاف احتجاج اسلام آباد اور مظفرآباد میں ایک لاکھ افراد کے مجموعہ سے بھی زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔کشمیری حریت رہنما الطاف بٹ نے مزہد کہا کہ کشمیری اپنا حق مانگ رہے ہیں اور کشمیریوں کو ان کا چھینا گیا

حق واپس دلانے میں بر طانیہ اپنا کردار ادا کرئے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا انسانی حقوق کی بات کرتی ہے اور مقبوضہ کشمیر کی جب بات آتی ہے تو خاموشی چھا جاتی ہے ۔ دنیا کو یہ دہرا معیار ختم کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر سے ہاتھ دھو بیٹھا ہے اور بہت جلد وہ کشمیر سے رسوا ہو کر نکلے گا۔

الطاف بٹ نے جب مقبوضہ کشمیر کے مظالم کا ذکر کیا تو کانفرنس میں شریک ہر شخص کی آنکھ نم ہو گی۔ تحریک کشمیر بر طانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے کہا کہ مسلہ کشمیر پر ایک درجن سے زائد اقوام۔متحدہ کی قراردادیں ہیں اور بر طانیہ سمیت دنیا کی دیگر جمہوری طاقتوں کو کشمیریوں کو ان کا سیاسی حق یعنی حق خود ارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہے۔

فہیم کیانی نے مزید کہا کہ یہ بر طانیہ میں مقیم کشمیریوں اور پاکستانیوں کی کوششوں اورکاوشوں کا نتیجہ ہے کہ آج بر طانیہ لیبر کے ساتھ ساتھ کنزر ویٹو بھی کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کر رہی ہے۔

تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے کہا کہ کشمیری بھارتی ریاستی دہشت گردی کا شکار ہو رہے ہیں ۔ عالم برادری بھارتی مظالم روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کرئے۔ کانفرنس میں ڈڈلی کونسل میں رہائش پزیر لوگوں کے ایک ہ




Exit mobile version