چئیرمین یونین کونسل جھنگی سیداں حاجی گلفراز خان اور وائس چئیرمین ملک مہربان کی زیرنگرانی معزیزین کا اجلاس
رپورٹ (محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)چئیرمین یونین کونسل جھنگی سیداں حاجی گلفراز خان اور وائس چئیرمین ملک مہربان کی زیرنگرانی معزیزین کا اجلاس. معززین کےاجلاس میں منیر مغل, دلاور خان ، معراج خان ، ایم رحمان، راجہ ناصر محمود ، حاجی غلام صفدر مغل ، ظہیر معاویہ ، حاجی بابر حسین، ایم فائز۔بٹ ، فرہاد خان ، جاوید خان ، شکیل خان ، راجہ ایم ارشاد ، خالد خان ، ملک یاسر ، رفیع آفریدی اور دیگر شامل تھے.
اس موقع پرحاجی گلفراز نے کہا کہ ضلعی حکومت کی جانب سے اسلام آباد کی زمینوں پر بغیر سوچے سمجھے جو ریٹ اور ٹیکس لگایا گیا ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں.اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ انتظامیہ سے مذاکرات کر کے جو حقیقی ریٹ ہے اس کے مطابق ریٹ کا نوٹیفکیشن جاری کروایا جائے گا.اگر مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا جائے گا.