Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

نمرہ اور اسد کی فیس بک پر دوستی شادی میں بدل گئی

نمرہ اور اسد کی فیس بک پر دوستی شادی میں بدل گئی

نمرہ اور اسد کی فیس بک پر دوستی شادی میں بدل گئی

تحصیل فورٹ عباس (ابوحمزہ ساجد تحصیل رپورٹر) نمرہ اور اسد کی دوستی دو ماہ پہلے فیس بک کے ایک گروپ میں ہوئی، ان دونوں کا تعلق کوئٹہ سے ہے، جب اسد نے نمرہ سے محبت کا اظہار کیا تو اس نے کہا میں شادی کے بعد پیار محبت پہ یقین رکھتی ہوں، تم مجھے مانگ کہ لے جاؤ لیکن مجھے پتہ ہے

تم مجھ سے شادی نہیں کرو گے کیونکہ 99 فی صد لڑکے لڑکی کو گرل فرینڈ بنانا چاہتے ہیں بیوی کوئی نہیں بناتا، اسد کی آنکھوں میں آنسو آ گئے اسد نے اپنے گھر بات کی گھر والوں نے مذاق سمجھ کر ٹال دیا اسد نے دو دن کھانا نہیں کھایا،

اسد نے جیسے تیسے بھی گھر والوں کو منایا اور نمرہ کو اپنے گھر لے آیا.. اور ساری مرد برادری کی عزت رکھ لی، اسد میٹرک کا سٹوڈنٹ ہے جبکہ نمرہ فرسٹ ایئر کی سٹوڈنٹ ہے، ان دونوں کے لیے نیک خواہشات اللہ پاک دونوں کو خوش رکھیں دو سے تین دن پہلے ان دونوں نے حلال راستہ اپناتے ہوئے

نکاح کیا اب یہ پسند شادی تھئ یانہیں وہ بعد کی بات ہے مگر حقیقت میں دونوں نے اچھا کیا اور بہت سی سماجی برائیوں سے بچ گے اب المیہ یہ ہے پورے سوشل میڈیا پر مذاق بنایا جا رہا کہ لڑکی بڑی ہے،




اس کی بہن ،اس عمر میں ہم سبزیاں لاتے تھے وغیرہ وغیرہ مگر اگر یہ ہی لڑکا اپنے سے بڑی کسی برٹش لڑکی سے شادی کرتا تو کہنا تھا کہ ریڈ پاسپورٹ کے لیے کیا ہے خاندان مین کوئی غریب دیکھ لیتا وغیرہ




وغیرہ مہربانی کریں مذاق مت بنائے تاکہ معاشرے میں باقی لوگ بھی عمر کے مسئلے سے باہر نکلے اور اپنے بچوں کی شادیوں میں جلدی کریں تاکہ چھوٹی بڑی کے چکر میں اپنے بچوں کو 30 سال تک گھر میں نہ بیٹھا کر رکھیں، شکریہ




Exit mobile version