114

تھانہ خاکی میں تعینات پولیس اہلکار محبت خان جیسے پولیس اہلکار مانسہرہ پولیس کے لیئے باعث فخر ہیں،

تھانہ خاکی میں تعینات پولیس اہلکار محبت خان جیسے پولیس اہلکار مانسہرہ پولیس کے لیئے باعث فخر ہیں،

مانسہرہ(ابراراحمد سٹی رپورٹر)تھانہ خاکی میں تعینات پولیس اہلکار محبت خان جیسے پولیس اہلکار مانسہرہ پولیس کے لیئے باعث فخر ہیں، جنہوں نے اپنی ایمانداری کا ثبوت دیا ہے، دیگر ضروری کاغذات سمیت پچاس ہزار روپے کی نقدی واپس کر دی۔




گزشتہ رزو تھانہ خاکی کی حدود میں واقع اشرف سیلون کے سامنے سے تھانہ خاکی میں تعینات پولیس اہلکار محبت خان اور سماجی کارکن دانش عرف کامی خان کو ایک پٙرس ملا، جس میں ضروری کاغذات سمیت پچاس ہزار روپے نقدی بھی تھی،




جس پر پولیس اہلکار محبت خان اور دانش عرف کامی خان نے بندے سے رابطہ کر کے انکا سارا سامان واپس کر دیا۔ جس پر عوامی اور سماجی حلقوں نے پولیس اہلکار محبت خان اور سماجی کارکن دانش عرف کامی خان کے اس نیک عمل کو خوب سراہا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں