79

ڈی جی ایمیگریشن کاشف احمد نور کی ڈیرہ غازی خان آمد پرموٹرز برادری نے ان کا شاندار استقبال کیا

ڈی جی ایمیگریشن کاشف احمد نور کی ڈیرہ غازی خان آمد پرموٹرز برادری نے ان کا شاندار استقبال کیا

ڈیرہ غازیخان(محمد فیض سٹی رپورٹر)ڈی جی ایمیگریشن کاشف احمد نور کی ڈیرہ غازی خان آمد پرموٹرز برادری نے ان کا شاندار استقبال کیا پسماندہ علاقوں میں ایمیگریشن قوانین کے تحت پروموٹرز کو سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں ان خیالات کا اظہار ڈی جی ایمیگریشن کاشف احمد نور نے سرکٹ ہاوس ڈیرہ غازی خان پروموٹر اتحاد کے ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقعہ پر ڈپٹی ڈائریکٹر کامران منیر بھٹی ،خرم ستار ،مظہر قمر ملک محبوب ثاقب ایڈووکیٹ حسین جنگھیل نے بھی خطاب کیا کاشف احمد نور نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں پروٹیکٹر آف امیگریشن آفس کا قیام سنگ میل باب کی اہمیت رکھتا ہے اس آفس کے قیام سے اوورسیز پاکستانیوں بالخصوص ڈیرہ غازی خان کے عوام کی نہ صرف مشکلات ختم ہو جائیں گی بلکہ ویزا کے حصول میں بھی آسانیاں پیدا ہونگی۔
انہوں نے واضح کیا کہ یہ پراجیکٹ ترقی کے حصول اور پسماندگی کے خاتمے سمیت علاقائی عوام کے لئے وسیلہ روزگار کا سبب بھی بنے گا انہوں نے ڈیرہ غازی خان کی پرموٹرز برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے

کہا کہ ایمگیریش قوانین کے تحت حکومتی ترجحات میں عرب ممالک کے علاوہ دوسرے ملکوں میں جانے کی پالیسی بھی بن چکی ہے اب لوگ سعودی عرب،دبئی کے بجائے جاپان اور دیگر یورپی ممالک بھی با آسانی جا سکیں گے

اس سے قبل امیدوار لارڈ مئیر میٹروپولیٹن کارپوریشن اور پروموٹرز برادری کے نمائندہ ملک محبوب ثاقب ایڈووکیٹ کی جانب سے ڈی جی ایمیگریشن کاشف احمد نور کی آمد کا خیر مقدم کرتے ہوئے انکی آمد کو مستحن قرار دیا اور انکی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں پروٹیکٹر ویزا آفس کے قیام پر انکے مشکور ہیں کیونکہ پروٹیکٹر

آفس ڈی جی خان کا قیام خصوصی کاوش ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک کی قیادت وفاقی حکومت سمیت وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ذوالفقاز علی بخاری اور محترمہ زرتاج گل کے بھی مشکور ہیں کہ انہوں نے نہایت کم مدت میں پروٹیکٹر آف امیگریشن آفس ڈیرہ غازی خان کے قیام کے عملی اقدامات کئے اور اسکے قیام کی منظوری کے لئے انتھک محنت کی

اب اس خواب کی تکمیل ہونے جا رہی ہے جس کا باضابطہ عملی آغاز کرنے پر ڈی جی ایمیگریشن ڈیرہ غازی خان تشریف لائے اس موقعہ پر ملک محبوب ثاقب ایڈووکیٹ نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے کچھ گزارشات کیں انہوں نے کہا کہ درجہ چہارم کے ملازمین کی بھرتی میں مقامی پڑھے لکھے

نوجوانوں کی بھرتی کو یقینی بنا کر روز گار کے مواقع فراہم کئے جائیں اور ڈیرہ غازی خان میں اعتماد آفس کے قیام کے سلسلہ میں بھی ترجیحی بنیادوں پر اقدامات ناگزیر ہیں تاکہ بائیو میٹرک تصدیق کے عمل میں لوگوں کی مشکلات کا ازالہ ہو سکے جبکہ میڈیکل سنٹر کے قیام کہ ضرورت پر زور دیتے ہوئے

انکا کہنا تھا کہ مقامی افراد کو اس سلسلہ میں لاہور، کراچی ،اور اسلام آباد جانا پڑتا ہے اس سے نہ صرف اوورسیز پاکستانیوں کو مشکلات رہتی ہیں بلکہ پرموٹرز برادری بھی انہی مسائل سے دوچار رہتی ہے اس کے لئے میڈیکل سنٹر آف ڈی جی خان کا قیام عمل میں لایا جائے ملک

محبوب ثاقب ایڈووکیٹ نے اپنے مطالبات کے ساتھ تمام دوستوں بالخصوص ڈیرہ پروموٹرز اتحاد کے ذمہ داران کی محنت جدوجہد اور کاوشوں پر بھی تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پرموٹرز نے گاہے بگاہے

اس تاریخ ساز اقدام کے لئے مشترکہ جدوجہد نے رہنمائی کی بالخصوص ڈیرہ پرموٹرز اتحاد کے عبدالرشید بھٹی، فاروق احمد جروار ایڈووکیٹ،شریف خان لغاری، علی خان کھلول اور دیگر تمام دوست مبارک باد کے مستحق ہیں کہ انکی عملی جدوجہد کے نتیجے میں پروٹیکٹر آف امیگریشن کا قیام عمل میں آیا اور اس امید کے ساتھ کہ ڈی جی ایمیگریشن کاشف احمد نور ان ضروری گزارشات پر غور کرتے ہوئے

مرید تعاون فرمائیں گے جس پر ڈی جی ایمیگریشن کاشف احمد نور نے کہا کہ ان تمام مطالبات پر ہر صورت کام ہو رہا ہے جبکہ پروٹیکٹر آفس قائم ہوتے ہی یہ مسائل حل کر لئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی پروٹیکٹر آفس میں درجہ چہارم کے ملازمین مقامی افراد کی بھرتی یقینی بنائی جائے گی




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں