89

حکومت کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کیلئے تقریبات کا انعقاد کیا گیا

حکومت کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کیلئے تقریبات کا انعقاد کیا گیا

ڈیرہ غازیخان(محمد فیض سٹی رپورٹر)حکومت کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کیلئے تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ضلع میں چھوٹی بڑی ریلیاں نکالنے کے ساتھ تقریبات منعقد ہوئیں۔ضلع کی مرکزی ریلی کچہری چوک سے ہسپتال چوک ڈیرہ غازی خان تک نکالی گئی

جس میں وزیر مملکت زرتاج گل وزیر،ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ،ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق،سٹی صدر پی ٹی آئی ملک محمد اقبال ثاقب،پولیٹیکل اسسٹنٹ سید موسی رضا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق،اسسٹنٹ کمشنرز محمد اسد چانڈیہ،ملک محمد شاہد اور دیگر افسران،




زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے۔گاڑیاں اور موٹر سائیکل بھی مرکزی ریلی میں شریک ہوئیں۔شرکاء نے قومی اور کشمیر کے پرچم اٹھائے ہوئے تھے۔ شرکاء نے پاکستان زندہ باد،کشمیر بنے گا پاکستان جیسے فلک شگاف نعرے لگائے۔ہسپتال چوک پر ملکی اور کشمیر کے قومی ترانے بجائے گئے،




استحکام پاکستان،ملک و قوم کی ترقی،خوشحالی اور کشمیر کی آزادی کے لئے دعا کی گئی۔ وزیر مملکت زرتاج گل وزیر،ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ،ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق،ملک محمد اقبال ثاقب اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے،




کشمیریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا جائیگا۔پانچ فروری کو تقریبات منعقد کرنے کا مقصد اقوام عالم کو باور کرانا ہے کہ وہ کشمیریوں کو اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنے اور اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق حق خودارادیت دلائیں۔پاکستان کی حکومت اور عوام کشمیریوں کیلئے ہر پلیٹ فارم سے آواز بلند کرتے رہیں گے.




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں