ترنول اور گولڑہ کے علاقہ میں غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں کی بھر مار, پولیس خاموش تماشائی بن گئی
ترنول(محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)ترنول اور گولڑہ کے علاقہ میں غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں کی بھر مار, پولیس خاموش تماشائی بن گئی.لسٹ تیار کر لی سخت کارروائی کریں گے. ڈی ایس پی خالد محمود حفاظتی اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے کسی بھی وقت بڑا حادثہ پیش آ سکتا ہے.
پولیس خاموش تماشائی بن گئی.تفصیلات کے مطابق سنگجانی, ڈہوک عباسی, ترنول, میرا بادیہ,گولڑہ پنڈ پراچہ اور گردونواح میں سر عام کھلا پٹرول اور ڈیزل فروخت کیا جا رہا ہے.
ذرائع کے مطابق غیر قانونی پٹرول ایجنسیاں مختلف سرکاری و پرائیوٹ محکموں کی گاڑیوں سے چوری شدہ پٹرول اور ڈیزل خرید کر مہنگے داموں فروخت کرتی ہیں.حکومت کی جانب سے کھلا پٹرول فروخت پر سخت پابندی عائد ہے
مگر سرعام کھلا پٹرول فروخت کیا جا رہا ہے.جو کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے مگر پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے.عوام نے مطالبہ کیا ہےکہ ان غیر قانونی آئل ایجینسیوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے.اس سلسلے میں میں جب ڈی ایس پی خالد محمود اعوان سے بات کی گئی
تو انکا کہنا تھا کہ چند دن قبل اس ضمن میں تھانہ ترنول میں ایک ایف آئی آر درج کی گئی ہے، ان ایجنسیوں کی مکمل فہرست تیار کر لی گئی ہے,بہت جلد سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی.