بھارت جس راستے پر چل رہا ہے ایک ایٹمی قوت کو جنگ کی دھمکیاں دے رہا ہے ، نتائج کا ذمہ دار بھارت ہوگا، سردار مسعود خان
لندن، کونٹری اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف) صدرریاست آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر ایک حقیت ہے پاکستان اور بھارت کے درمیان کوئی زمین کا تنازعہ نہیں ہے
دو کروڑ کشمیریوں کے مستقبل کا مسلہ کشمیریوں کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق حل طلب ہے، بھارت جس راستے پر چل رہا ہے ایک ایٹمی قوت کو جنگ کی دھمکیاں دے رہا ہے ، نتائج کا ذمہ دار بھارت ہوگا،
جو بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے،انہوں نے کہا کہ نہتے کشمیریوں کو گذشتہ چھ ماہ سے گھروں میں محصور کر کے پورے کشمیر کو جیل خانے میں تبدیل کر رکھا اس کے باوجود مظلوم و محکوم کشمیر عوام آزادی حاصل کرنے کے لیے پُر عزم ہیں اور بھارت کے سامنے ہتھیار ڈالنے کے لیے تیار نہیں،
یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے کونٹری ویسٹ مڈلینڈ میں یکجہتی کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اوورسیز کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمدغالب برطانیہ کے راجہ فہیم کیانی کی سفارتی محاذ پر کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ
انہوں نے مسلہ کشمیر کو یورپ کے ایوانوں میں پہنچانے میں بڑا کلیدی کردار ہے ،دو سال پہلے ڈنمارک میں بھی تحریک کشمیر ڈنمارک کے زیر اہتمام ڈینش پارلیمنٹ میں بھی بڑی منظم کانفرنس منعقد کی گی تھی ۔ پاکستان سے آئے ممتاز کشمیری حریت پسند رہنما الطاف احمد بٹ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام نے ان مشکل اور نا مسائد حالات میں بھی اپنی جدوجہد کو جاری رکھا ہواہے،
بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے گذشتہ چھ ماہ سے حالات انتہائی سنگین صورتحال اختیار کر چکے ہیں ،انسانی حقوق کی پامالیوں میں اضافہ انسانی تاریخ میں بہت بڑا المیہ ہے۔
تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے کہا کہ پاکستان نے مسلہ کشمیر کے پُرامن حل کے لیے بڑی کوششیں کی ہیں بھارت مسلسل ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر رہا، کشمیری اور پاکستانی دوہری شہریت رکھتے ہیں ،برطانیہ اور پاکستان کو اپنی فوجیں داخل کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے کہا ہے برطانیہ اور یورپ میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی کو مسلسل بے نقاب کرتے رہیں گے کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کی تحریک آزادی کے وابستگی بھارت پر دبائو بڑھتا جارہا ہے کہ مودی آمن کا راستہ اختیار کرئے۔
کانفرنس کی صدرات راجہ اصغر نے کی ڈاٹر آف کشمیر کی چیئر پرسن زبیدہ خان، چوہدری اللہ دتہ، راجہ مبار ک کیانی۔ بیرسٹر شبیر، چوہدری محمد عارف اور دیگر رہنماوں بھی خطاب کیا ۔