314

اسلام آباد کھوکھا متاثرین نے کل سی ڈی اے آفس کے احتجاجی دھرنے کی کال دے دی,

اسلام آباد کھوکھا متاثرین نے کل سی ڈی اے آفس کے احتجاجی دھرنے کی کال دے دی,

ترنول(محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)اسلام آباد کھوکھا متاثرین نے کل سی ڈی اے آفس کے احتجاجی دھرنے کی کال دے دی,مشاورتی میٹنگ میں متفقہ طور یہ فیصلہ کیا گیا ہےکہ آج 10 فروری صبح 8 بجے سی ڈی اے آفس کے باہر احتجاج کیا جائے گا.

کھوکھا ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے اپیل کی ہے کہ تمام متاثرین کھوکھا اپنے ورکروں کے ساتھ اپنی شرکت کو یقینی بنائیں.اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں غریب کھوکھے والوں پر ظلم بند کرایا جائے۔ 40 سال سے لگے ہوئے کھوکھے گرا دیئے گئے

اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ کھوکھا ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے وزیراعظم پاکستان سے اپیل کی ہے کہ متاثرین کو فورا آباد کیا جائے اور اس طبقے کے خلاف آپریشن بند کیا جائے۔ اس سے قبل بھی کابینہ کے میٹنگ میں وزیراعظم صاحب نے اسلام آباد کے کھوکھے والوں کو آباد کرنے کا حکم دیا تھا

اور کل بھی وزیراعظم صاحب نے ہدایت کی ہے کے اسلام آباد میں غریب اور کمزور طبقے کو تنگ نہ کیا جائے۔ مگر اسلام اباد میں کھوکھے والوں کے خلاف کارروائئ جاری ہے۔ ہزاروں لوگ بے روزگار ہو رہے ہیں۔ سی ڈی اے کو آباد کاری کے لیے بنایا گیا پلان فورا منظور کرنے کی ہدایت کی جائے۔

کھوکھا ایسوسی ایشن اسلام آباد۔ محمد نوید عباسی۔ صدر۔ سرفراز عباسی۔ جنرل سیکرٹری,محمد سرفراز اور دیگر عہدیداروں نے وزیراعظم پاکستان اور وزیر داخلہ سے پر زور مطالبہ کیا کہ ان غریب لوگوں کو فورا بحال کیا جائے ان کے چولہے بجھ چکے ہیں۔ اور اب یہ لوگ فاقہ کشی پر مجبور ہیں

۔اگر انہیں فورا بحال نہ کیا گیا تو یہ لوگ شدید احتجاج کریں گئے اور پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے اجتماعی خود کشیاں کرنے پر مجبور ہو گئے۔ لہزا ان متاثرین کو جلد از جلد بحال کیا جائے تا کہ یہ لوگ اپنے بال بچوں کے لیے رزق حلال کما سکیں۔ برائے کرم آپ سے ہمدردانہ اپیل کی جاتی ہے

ہماری دادرسی کی جائے پلاننگ ونگ نے ایک پالیسی بنا کر سمریCDA بورڈ کی منظوری کی لیے بھیجی ہوئئ ہے۔ مگر دو ماہ ہو گئے ہیں وہ سمری ابھی تک منظور نہیں ہوئی اور اب ایک بار پھر اپریشن شروع کر دیا گیا ہے جس سے غریب لوگ دربدر ہو رہے ہیں ایک طرف وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان نے ہدایت کی تھی

کہ اسلام آباد میں غریب اور کمزور طبقہ کو تنگ نہ کیا جائے مگر عمل اس کے برعکس ہو رہا ہے۔اس شہر سے غریبوں کو نکالا جا رہا ہے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ متبادل جگہ دیئے بغیر کسی کو بے دخل نہ کیا جائے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں