Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ڈی سی ریٹ کے خلاف عوام بلبلا اٹھے,احتجاجی کال کی دھمکی

ڈی سی ریٹ کے خلاف عوام بلبلا اٹھے,احتجاجی کال کی دھمکی

ڈی سی ریٹ کے خلاف عوام بلبلا اٹھے,احتجاجی کال کی دھمکی

ترنول(محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)ڈی سی ریٹ کے خلاف عوام بلبلا اٹھے,احتجاجی کال کی دھمکیگزشتہ ماہ اسلام آباد کی مقامی انتظامیہ،چیف کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کی طرف سے بند کمرے میں دیہی علاقوں کی زمینوں پر یکطرفہ بے تحاشہ ٹیکس کا نفاذ کر کے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنادی گئی۔

جس پراسلام آباد کی یونین کونسلز کی عوام نے اپنے منتخب عوامی نمائندوں کے سامنے اپنے اس مسئلے کو اجاگر کیا۔جس پر یونین کونسل یوسی ترنول،بڈھانہ کلاں،سرائے خربوزہ،جھنگی سیّداں، شاہ اللہ دتہ کے منتخب نمائندوں نے عوام کے ساتھ ہونے والے اس ظلم میں ان کا ساتھ دینے کیلئے

اور ان کے جائز مطالبات کے حق میں اپنے اپنے علاقوں میں اپنا احتجاج ریکارڈ کروانے کیلئے غیر سیاسی کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا۔اس میں تمام یو سی کے لوگوں نے شرکت کی اور اپنا اپنا مؤقف پیش کیا۔ حکومت کے اس اقدام کو عوام کے اوپر ظلم کرنے کے مترادف قرار دیا۔

جس میں ڈپٹی مئیر اسلام آباد اعظم خان کی سرپرستی میں یہ فیصلہ ہوا کہ آئندہ چند دنوں میں اگر مقامی انتظامیہ نے اپنے اس فیصلے کو واپس نہ لیا توہم پر امن احتجاجی ریلی نکال کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں گے اور چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر کے آفس کے سامنے پر امن احتجاجی دھرنا بھی دیں گے۔

جب تک ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہیں کیئے جائیں گے اس وقت تک ہم ہر فورم پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرواتے رہیں گے۔اس موقع پرچیئرمین سرائے خربوزہ غضنفر خان،چیئرمین ترنول ملک رضوان،




چیئرمین جھنگی سیّداں حاجی گلفراز، وائس چیئرمین جھنگی سیّداں ملک مہربان،راجہ رکن زمان،تاثیر قریشی،بابر بٹ,ملک شبیر،ملک رمضان،وکیل خان و دیگر عوامی نمائندوں، معززین علاقہ اور کثیر تعداد میں مقامی لوگوں نے شرکت کی۔




Exit mobile version