121

مہنگائی بہت بڑھ گئی ہے، اب کام کرنے کا وقت ہے اسد عمر

مہنگائی بہت بڑھ گئی ہے، اب کام کرنے کا وقت ہے اسد عمر

کراچی(نمائندہ خصوصی)کراچی وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے ایک بار پھر ملک میں مہنگائی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب کام کرنے کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کراچی کے علاقے لیاری کا دورہ کیا جہاں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لیاری کے عوام کی طاقت سے تحریک انصاف کے شکور شاد نے الیکشن جیتا۔

اسد عمر نے کہا کہ لیاری کا نوجوان ہونہار ہے بس انہیں سہولت دینے کی ضرورت ہے، ہم عوام کی فلاح و بہبود کے مختلف منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔

آئی ایم ایف نے وفاقی ترقیاتی بجٹ کو پورا استعمال کرنے پر زور دیا ہے، اسد عمر

وفاقی وزیر نے کہا کہ ترقیاتی کام کے حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ سے بات ہوئی ہے، اس میں کوئی سیاست نہیں، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی دونوں چاہتی ہیں کہ کراچی کے لیے کام ہوں۔

کراچی کے لیے پانی کے منصوبے کے فور سے متعلق بات کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ سندھ حکومت کے ساتھ بڑا منصوبہ شروع ہوا لیکن التواء کا شکار ہے مگر ہم ہر حکومت کے ساتھ مل کر پاکستان کی خدمت کرنے کو تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کے فور کے منصوبہ کا جلد آغاز ہوجائے گا، کراچی کی عوام سے وعدہ ہے کے فور منصوبے کا 50 فیصد فنڈ وفاق سے اداکراؤں گا۔

اسد عمر نے کہا کہ ہمیں کراچی میں رہنے والے شہریوں سے عشق ہے،کراچی ہمارا ہے ہم کراچی کے ہیں۔

حکومت اور ایم کیو ایم کے درمیان برف پگھلنے لگی، خالد مقبول کو منالیا گیا

ملک میں مہنگائی کی صورتحال پر وفاقی وزیر نے اعتراف کیا کہ مہنگائی بہت بڑھ گئی ہے لیکن جلد اس پر قابو پالیں گے، ضرورت اس بات کی ہے کہ منہگائی کی کمر توڑی جائے اور اس مصنوعی مہنگائی کے ذمے داروں کو کڑی سزا دی جائے گی۔




اسد عمر نے کہا کہ اب کام کرنے کا وقت ہے اس لیے وزیراعظم بڑے فیصلے کرنے جا رہے ہیں۔




خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اتحادی جماعت ایم کیو ایم اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) سے مذاکرات کے لیے کمیٹی تشکیل دی ہے جس کے کنوینر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر ہیں۔




کمیٹی کے دیگر ارکان میں گورنرسندھ عمران اسماعیل، سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی اور حلیم عادل شیخ شامل ہیں




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں