اینٹی کرپشن کا چھاپہ، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر جام اجمل رشوت کے الزام میں گرفتار
ڈیرہ غازی خان(محمد فیض سٹی رپورٹر) اینٹی کرپشن کا چھاپہ، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر جام اجمل رشوت کے الزام میں گرفتار۔ مقدمہ درج۔ ملزم کوتھانہ میں بند کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ریجنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن محمد حمزہ سالک کی ہدایت پرمجسٹریٹ سید گل عباس کی سربراہی میں سرکل آفیسر ارشد رند نے ریڈ کرتے ہوئے سرکاری امور کی انجام دہی کے لئے گیارہ ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے ای ٹی او ڈیرہ جام اجمل کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
اور ملزم ای ٹی او جام اجمل سے نشان زدہ نوٹ گیارہ ھزار روپے بھی برآمد کرلئے ہیں۔ شاھد محبوب نامی شہری نے ڈائریکٹر انٹی کرپشن کو درخواست دی تھی کہ ای اٹی او جام اجمل موٹر سائیکل فائلز جمع کرانے اور رجسٹریشن کی مد میں رشوت طلب کر رہا ہے۔جس پر انٹی کرپشن ٹیم تشکیل دی گئی
جس نے مدعی شاہد کی نشان دہی پر چھاپہ مارا۔ انٹی کرپشن پولیس نے ملزم ای ٹی او جام اجمل کے خلاف رشوت ستانی ایکٹ کے تحت مقدمہ نمبر 3/2020درج کرلیا گیا. ملزم کوآج جوڈیشل ریمانڈ کے لئے عدالت پیش کیا جائے گا۔