مجلس فکر اہلسنت پاکستان العالمی کے زیر اھتمام شان سیدنا صدیق اکبر کانفرنس منعقد ہوئی
مانسہرہ(ابراراحمد سٹی رپورٹر)مجلس فکر اہلسنت پاکستان العالمی کے زیر اھتمام
شان سیدنا صدیق اکبر کانفرنسگیلانی ہاؤس باغ رفیع گلشن غزالی کراچی میں منعقد ہوئی
جس کی صدارت پیر طریقت رہبر شریعت حضرت پیر سید شاہ احمد کمال کاظمی صاحب۔نے کی۔جناب صاحبزادہ پیر سید عثمان شاہ فیروزی صاحب چیئرمین مجلس فکر اہلسنت پاکستان العالمی
خصوصی خطاب فخر کاغان خاندان پیر بابا کے چشم چراغ علامہ پیر سید عظمت حسین شاہ ترمذی خطیب ھزارہ نے خطاب کیا شان سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کی شان کے حوالے سے اور علامہ نوید عباسی علامہ عارف قریشی خطبات کیے اور ماسٹر عبدالرحیم چشتی نے نعت پیش کی کثیر تعداد میں علماء کرام مشائخ کرام عاشقان مصطفی نے شرکت کی