Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

کہوٹہ کےعلاقہ نڑھ کی ڈھوک ڈنان میں سفاکیت کی لرزہ خیز واردات

کہوٹہ کےعلاقہ نڑھ کی ڈھوک ڈنان میں سفاکیت کی لرزہ خیز واردات

کہوٹہ کےعلاقہ نڑھ کی ڈھوک ڈنان میں سفاکیت کی لرزہ خیز واردات

اسلام آباد(محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)سفاکیت کی لرزہ خیز واردات کہوٹہ میں دو افراد کی ناک کاٹ دی گئی. کہوٹہ کےعلاقہ نڑھ کی ڈھوک ڈنان میں سفاکیت کی لرزہ خیز واردات کیری ڈبہ خریدنے کے بہانے بلا کر دوافراد کی ناک کاٹ دی،دلنواز ولد عاشق علی نے بتایا کہ میں گھر پر موجود تھا

کہ فرخ رضا ولد حاجی زاکر حسین مرحوم سکنہ سانٹھ انوالی نے مجھے فون کیا کہ میرے جاننے والا ایک بندہ ساجدستی ولد محمد فضل سکنہ ڈنان بڑوھی نے میری دعوت کی ہے اور اس کے پاس ایک گاڑی ہے وہ بھی دیکھنی ہے لہذا تم میرے ساتھ چلو،میں نے حامی بھرلی اور کھنہ۔پل آگیا،

اسی دوران ساجدستی کیری ڈبہ لےکر آگیا جسے نامعلوم شخص چلا رہا تھا،ہم ساجدستی کے ہمراہ کہوٹہ روانہ ہوگئے،ساجدستی نے بتایاکہ آپ کیلئے کھانے کا بھی بندوبست کیاہواہے اور ساتھ گاڑی بھی آپ کو دکھاوں گا اگر پسندآئی تو لے لینا،ساجدستی ہمیں ڈنان لے گیا گیا جب جنگل میں پہنچے تو وہاں پر پہلے سے 8 افراد موجودتھے جنہیں ہم نہیں جانتے ان کے پاس چاقو،

کلہاڑیاں اور پسٹل تھے،4 افراد نے فرخ کو پکڑ کرباندھناشروع کردیا تومیں نے شورشرابہ شروع کردیاجس پر مجھے بھی ان لوگوں نے باندھ دیا۔ساجدستی نے فرخ کی جیب سے ایک لاکھ 10 ھزار روپے اور دوعددموبائل فون نکال لئے جبکہ میری جیب سے ایک موبائل اور 1300 روپے نکال لئے،

اس کے بعدساجدستی نے چھری لے کر فرخ کی ناک کاٹ دی جبکہ ایک نامعلوم شخص نے میری ناک کاٹ دی،ہماری ناک کاٹ کر نیچے پھینک دی اورکہاکہ ہم تمپیں فائر بھی مار سکتے تھے




لیکن آبادی قریب ہونے کی وجہ سے فائر نہیں مار رہے،آپ کیلئے اتنی سزا ہی کافی ہے،اس کے بعد وہ لوگ موقع سے فرار ہوگئے،بعد ازاں ہم بمشکل زخمی حالت میں سڑک تک پہنچے جہاں سے ایک نامعلوم شخص ہمیں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کہوٹہ لے کر آیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعدہمیں ہولی فیملی یسپتال راولپنڈی ریفرکر دیاگیا۔




Exit mobile version