76

محکمہ سپورٹس قصور کے زیر اہتمام ٹی ٹونٹی کرکٹ چمپئن شپ آئندہ ماہ منعقد کروائی جائیگی

محکمہ سپورٹس قصور کے زیر اہتمام ٹی ٹونٹی کرکٹ چمپئن شپ آئندہ ماہ منعقد کروائی جائیگی

قصور(مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف قصور)محکمہ سپورٹس قصور کے زیر اہتمام جشن بہاراں کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ ٹی ٹونٹی کرکٹ چمپئن شپ آئندہ ماہ منعقد کروائی جائیگی ۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر قصور فیصل امیر خان نے بتایا ہے کہ آئندہ ماہ جشن بہاراں کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ ٹی ٹونٹی کرکٹ چمپئن شپ 2020منعقد کروائی جا رہی ہے ۔ ضلع بھر کی تمام کرکٹ کلبز کو ہدایت کی جاتی ہے




کہ ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے تحصیل و ضلع سپورٹس آفیسر ز کے دفاتر سے پلیئرز رجسٹریشن فارم حاصل کر کے اپنی کلب کی فائل 24فروری تک جمع کروائیں ۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر فیصل امیر خان کے مطابق ڈسٹرکٹ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ آئندہ ماہ یکم مارچ سے شروع ہو گاجس میں ضلع بھر کی کرکٹ ٹیمیںحصہ لینگی ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں