Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

شہر میں سیوریج اور صاف پانی کے عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائے جا رہے،کمشنر ڈیرہ غازیخان

شہر میں سیوریج اور صاف پانی کے عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائے جا رہے،کمشنر ڈیرہ غازیخان

شہر میں سیوریج اور صاف پانی کے عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائے جا رہے،کمشنر ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازیخان (محمد فیض سٹی رپورٹر)کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن نسیم صادق نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازیخان شہر میں سیوریج اور صاف پانی کے عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائے جا رہے ہیں.

مانکا کینال کے ساتھ شہر کے تمام ڈسپوزل ورکس کی ڈی سیلٹنگ کرائی جا رہی ہے تاکہ گنجائش کے مطابق سیوریج کے پانی کا اخراج ممکن ہو سکے. مانکا کینال کی ڈی سیلٹنگ کے معائنہ کے دوران کمشنر نسیم صادق نے کہاکہ گرمیوں میں صاف پانی کی طلب بڑھ جاتی ہے

اور پانی کا اخراج زیادہ ہونے سے سیوریج مسائل بھی بڑھتے ہیں. حکومت گرمیوں کے مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے حکمت عملی مرتب کررہی ہے. ڈسپوزل ورکس اور واٹر سپلائی کے ٹیوب ویل چلانے کیلئے بجلی کی ضرورت ہوتی ہے. میپکو کے واجبات بروقت ادا نہ ہونے سے بجلی کا کنکشن منقطع کر دیاجاتا ہے

جس سے ٹیوب ویل اور ڈسپوزل ورکس کی مشینری بند ہونے سے واٹر سپلائی اور سیوریج کے مسائل پیدا ہوتے ہیں عوام کسی بھی پریشانی سے بچنے کیلئے انتظامیہ کا دست و بازو بنیں. پانی کنکشن کی فیس، عمارتوں کی نقشہ فیس اور دیگر واجبات فوری ادا کیے جائیں تاکہ مستقبل میں میپکو کو بلز کی ادائیگی میں رکاوٹ پیدا نہ ہو. کمشنر نے کہا کہ ڈسپوزل ورکس کی ڈی




سیلٹنگ سے تین سو سے زائد ٹریکٹر ٹرالیوں کا بھل نکالا گیا ہے اور امید ہے کہ مزید دس سال تک ڈسپوزل ورکس میں رکاوٹ پیدا نہیں ہو گی. انہوں نے کہا کہ صاف پانی کی مقررہ مقدار میں فراہمی یقینی بنانے کیلئے 32 میں سے خراب 24ٹیوب ویلوں کو مرمت کیا جارہاہے

اور اس ماہ کے آخر تک تمام ٹیوب ویلوں کو چلا دیا جائے گا جس سے گرمیوں میں صاف پانی کی قلت پیدا نہیں ہو گی. اس موقع پر چیف آفیسر کارپوریشن اقبال فرید اور دیگر افسران موجود تھے.




Exit mobile version