73

عوام کو معاشی ریلیف دینے کیلئے کاروباری افراد کو آگے آنا ہو گا ناجائز منافع خوری سے اجتناب کیاجائے،ڈاکٹر شاہینہ نجیب

عوام کو معاشی ریلیف دینے کیلئے کاروباری افراد کو آگے آنا ہو گا ناجائز منافع خوری سے اجتناب کیاجائے،ڈاکٹر شاہینہ نجیب

ڈیرہ غازیخان (محمد فیض سٹی رپورٹر)رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا ہے کہ عوام کو معاشی ریلیف دینے کیلئے کاروباری افراد کو آگے آنا ہو گا ناجائز منافع خوری سے اجتناب کیاجائے.

سرکاری نرخ پر اشیائے خوردو نوش کی فراہمی یقینی نہ بنانے والوں کے خلاف انتظامیہ سخت کارروائی کرے گی. انہوں نے یہ بات مختلف مارکیٹس کے معائنہ کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی.




انہوں نے سٹورز پر اشیاء کی موجودگی، قیمتوں اورمعیارکو بھی چیک کیا. ا نہوں نے کہاکہ شہریوں کے مفادات کا تحفظ ہماری حکومت کی اولین ذمہ داری ہے. انہوں نے کہاکہ بازاروں میں گرانفروشی اور چند پیسوں کے لالچ میں زائد المعیاد اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی.




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں