اسلام آباد کھوکھا ایسوسی ایشن اسلام آباد کے وفد کی وزیر داخلہ سے ملاقات,
ترنول(محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)اسلام آباد کھوکھا ایسوسی ایشن اسلام آباد کے وفد کی وزیر داخلہ سے ملاقات, شکریہ ادا کیا.کھوکھا ایسوسی ایشن نے اج وزارت داخلہ میں وفاقی وزیرداخلہ جناب بریگیڈیر اعجاز شاہ صاحب سے ملاقات کی اور اسلام آباد میں منظور شدہ KIosks کی بحالی اور ان کو ریگولر کرنے کی پالیسی بنانے پر ان کا شکریہ ادا کیا
۔ اور استدعا کی کے پالیسی کو سی ڈی اے بورڈ سے جلد منظور کرایا جائے۔ اور اس وقت تک اپریشن بند کیا جائے۔ وزیر داخلہ صاحب نے وفد کی گزارشات کو غور سے سنا اور جلد مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اور کہا کہ یہ حکومت غریب لوگوں کی سہولت کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔
اس لیے ہم نے ہر سیکٹر میں کیاسک بنانے کی ہدایت کی تھی تا کہ ان لوگوں کے روزگار کےساتھ عام لوگ بھی مستفید ہو سکیں۔ اور انہوں نے یقین دلایا کے یہ پالیسی جلد منظور ہو جائے گئی۔ وفد میں کھوکھا ایسوسی ایشن کی طرف سے محمد نوید، سرفراز عباسی، شیراللہ خان اور ساجد محمود شامل تھے