Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ڈی پی اوقصور کا سخت ایکشن، قبضہ گروپوں کے پشت پناہی کرنے پر ایس ایچ اوتھانہ شیخم کواپنے ہی تھانہ کی حوالا ت میں بند

ڈی پی اوقصور کا سخت ایکشن، قبضہ گروپوں کے پشت پناہی کرنے پر ایس ایچ اوتھانہ شیخم کواپنے ہی تھانہ کی حوالا ت میں بند

ڈی پی اوقصور کا سخت ایکشن، قبضہ گروپوں کے پشت پناہی کرنے پر ایس ایچ اوتھانہ شیخم کواپنے ہی تھانہ کی حوالا ت میں بند

قصور(مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف قصور ) ڈی پی اوقصور کا سخت ایکشن، قبضہ گروپوں کے پشت پناہی کرنے پر ایس ایچ اوتھانہ تھہ شیخم کواپنے ہی تھانہ کی حوالا ت میں بند کردیا، مقدمہ درج۔مقدس پیشے کا روپ دھار کر لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا

اور بھرپور قانونی کاروائی کی جائے گی،ڈی پی اوقصور۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی پی اوقصور زاہد نواز مروت کو شکایت موصول ہوئی کہ تھانہ تھہ شیخم کے علاقہ کوٹلی رائے

ابوبکر میں ایس ایچ او تھہ شیخم انسپکٹر سکندرمحمود کی ایماء پر قبضہ مافیا نے شہری کی زرعی اراضی 5/6 ایکڑ زمین پر ہل چلا کرقبضہ کرنے کی کوشش کی ہے جس پر ڈی پی اوقصور زاہد نواز مروت نے ڈی ایس پی لیگل شیخ فیاض کی زیر نگرانی ودیگر پولیس افسران پر مشتمل




ایک سپیشل انکوائری کمیٹی تشکیل دی، انکوائری کے دوران انسپکٹر سکندر کی بدنیتی ثابت ہونا پائی گئی، جس پر انسپکٹر سکندر محمودکے خلاف تعزیرات پاکستان کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے اسی تھانہ کی حوالات میں بند کردیا گیا ہے۔ڈی پی اوقصور زاہد نواز مروت نے کہا




محکمہ پولیس ایک مقدس پیشہ ہے، مقدس پیشے کا روپ دھار کر لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، قانون عام آدمی اور پولیس اہلکاروں کیلئے یکساں ہے




Exit mobile version