Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول لعلو نائچ کی چار دیواری ٹوٹ پھوٹ کا شکار،

گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول لعلو نائچ کی چار دیواری ٹوٹ پھوٹ کا شکار،

گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول لعلو نائچ کی چار دیواری ٹوٹ پھوٹ کا شکار،

لیاقت پور (محمد ظفر اقبال سٹی رپورٹر لیاقت پور) گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول لعلو نائچ کی چار دیواری ٹوٹ پھوٹ کا شکار،سکول جانے کے لئے سیم نالہ پر پل بھی نہیں، تقریباً تین سو طلبہ کے لئے صرف آٹھ کمرے ہیں۔ اس سلسلے میں موضع لعلو نائچ کے سابق کونسلر ملک ذوالفقار علی نائچ،

رئیس محمد حسین چاچڑ، حاجی مختار بھٹہ، اشفاق احمد، محمد سلیم، محمد اقبال اور دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول لعلو نائچ کی چار دیواری ٹوٹ چکی ہے اور سکول شاہی روڈ پر ہونے کی وجہ سے کوئ بھی ناخوشگوار واقع پیش آ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً تین سو طلبہ کے لئے صرف آٹھ کمرے ہیں جبکہ ٹیچرز کی تین سیٹیں خالی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سکول جانے کے لئے سیم نالہ کے اوپر کوئی پل بھی نہیں بنایا گیا۔




کچھ فاصلے پر اپنی مدد آپ ایک پلی بنائی گئی تھی جس کو کراس کرتے ہوئے کئ بچوں کے سیم نالہ میں گرنے کے واقعات پیش آ چکے ہیں۔ سکول جانے کے لئے کچی سڑک ہے جہاں سے بارشوں کے موسم میں گزرنا انتہائی مشکل ہے۔ اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر مذکورہ سکول کے ہیڈ ماسٹر عبدالستار نے بتایا کہ سکول کے مسائل کے حوالے سے اعلیٰ حکام کو خط لکھ دیا ہے انہوں نے جلد سکول کے مسائل حل کرنے کا وعدہ کیا ہے۔




Exit mobile version