85

پٹرولنگ ملازمین اپنے فرائض منصبی دیانتداری سے ادا کریں اور لوگوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں، ملک طاہر مصطفی

پٹرولنگ ملازمین اپنے فرائض منصبی دیانتداری سے ادا کریں اور لوگوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں، ملک طاہر مصطفی

ڈیرہ غازیخان(محمد فیض سٹی رپورٹر) ایس پی پٹرولنگ ڈیرہ غازیخان ریجن ملک طاہر مصطفی نے کہا ہے کہ پٹرولنگ ملازمین اپنے فرائض منصبی دیانتداری سے ادا کریں اور لوگوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں. انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی.

اجلاس میں آزمائشی پیرڈ مکمل کرنے والے ریجن بھر کے 41 سب انسپکٹرزایس پی کے روبرو پیش ہوئے جن کی پڑتال کے بعد انہیں اے ایس آئی رینک میں کنفرم کرنے کے سفارشات ارسال کر دی گئیں.

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل کیپٹن (ر)ظفر اقبال اعوان کے احکامات پر پٹرولنگ پولیس ریجن میں اے ایس آئی کنفرمیشن کے لئے خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس کی سربراہی ایس پی ملک طاہر مصطفی نے کی۔ کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں ڈی آئی جی پنجاب انکسار خان کی سربراہی میں صو بہ پنجاب کے اے ایس ائیز کی کنفرمیشن کے احکامات جاری کیے جائیں گے




. ایس پی ملک طاہر مصطفی نے ڈیرہ غازی خان ریجن کے چاروں اضلاع کے اے ایس آئیز کو تاریخ پروموشن و بھرتی سے انکے عہدوں پر کنفرمیشن کے احکامات کیلئے سفارشات جاری کر دیں




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں