Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ملک کے چاروں صوبوں کے جنکشن پل ڈاٹ پر ٹریفک کی روانی بہتر کرنے کیلئے کشادگی شروع کردی گئی

ملک کے چاروں صوبوں کے جنکشن پل ڈاٹ پر ٹریفک کی روانی بہتر کرنے کیلئے کشادگی شروع کردی گئی

ملک کے چاروں صوبوں کے جنکشن پل ڈاٹ پر ٹریفک کی روانی بہتر کرنے کیلئے کشادگی شروع کردی گئی

ڈیرہ غازیخان(محمد فیض سٹی رپورٹر) ملک کے چاروں صوبوں کے جنکشن پل ڈاٹ پر ٹریفک کی روانی بہتر کرنے کیلئے کشادگی شروع کردی گئی۔پل کے چاروں اطراف قابض مافیا کے خلاف آپریشن شروع کردیا گیا۔

عمارتیں مسمار کی جانے لگیں کمشنر نسیم صادق نے خود کھڑے ہوکر سرکاری رقبہ واگزار کرانے کے آپریشن کی نگرانی کی۔کمشنر نے اہم شاہراہوں پر موجود گڑھوں کا بھی نوٹس لے لیا۔فوری مرمت اور ضرورت کے مطابق مین ہولز کی تعمیر کے بھی احکامات جاری کئے.کمشنر نے پل ڈاٹ کا دورہ کرتے ہوئے

کوئٹہ روڈ،کالج روڈ، ملتان روڈ اور جامپور روڈ پر تعمیر غیر قانونی عمارتوں کو مسمار کرنے کے احکامات جاری کئے اور خود موقع پر کھڑے ہوکر سرکاری رقبہ کی واگزاری کے آپریشن کا جائزہ لیا۔انہوں نے عمارتی مٹیریل فوری اٹھانے کے احکامات جاری کئے۔کمشنر نے کہا

کہ ہر ایک انچ سرکاری رقبہ واگزار کرایا جائیگا۔متعلقہ پٹواری ریکارڈ سمیت موقع پر موجود رہیں اور رہ جانے والی عمارتوں پر کراس کے نشانات فوری لگاکر قابضین کو مطلع کریں۔کمشنر نے شہر کے مصروف مقامات اور شاہراہوں پر پڑے گڑھے فوری بند کرنے اور مین ہولز کی تعمیر کی ہدایات جاری کیں کمشنر نے ٹریفک کی روانی کیلئے سلپ روڈز کی تعمیر کا بھی جائزہ لیا

انہوں نے مانکا کینال کا دورہ کرتے ہوئے پودوں کیلئے گملوں کی تنصیب کا جائزہ لیا۔کمشنر نے شہر کے دیگر مقامات کا بھی دورہ کیا اور بہتری کے لئے ہدایات جاری کیں۔ اسسٹنٹ کمشنر محمد اسد چانڈیہ،چیف آفیسر کارپوریشن اقبال فرید،ایکسئین ہائی ویز عمیر لطیف اور دیگر افسران موجود تھے

Exit mobile version