Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ضلع مانسہرہ میں انسداد پولیو مہم کا آج باقاعدہ آغاز ہوچکاہے

ضلع مانسہرہ میں انسداد پولیو مہم کا آج باقاعدہ آغاز ہوچکاہے

ضلع مانسہرہ میں انسداد پولیو مہم کا آج باقاعدہ آغاز ہوچکاہے

مانسہرہ(ابراراحمد سٹی رپورٹر ضلع مانسہرہ)مانسہرہ پولیس۔ضلع مانسہرہ میں انسداد پولیو مہم کا آج باقاعدہ آغاز ہوچکاہے۔مہم کےدوران ہرپانچ سال کے کم عمر بچے کو پولیو کےقطرے پلائیں جائیں گے۔

پولیو مہم کے دوران ضلع کے داخلی اورخارجی راستوں پر ناکہ بندیاں کرنے کے ساتھ ساتھ سکیورٹی کو ہائ الرٹ کر دیا گیا ہے۔ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم کی سکیورٹی کے لئیے 672 پولیس افسران و جوان تعینات کئیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ صادق بلوچ کی ہدایات پر ضلع مانسہرہ میں انسداد پولیو مہم کے دوران مختلف مقامات پر ناکہ بندیاں اور سنیپ چیکنگ کی جاری ہے۔جبکہ ضلع کےداخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کو الرٹ کردیا گیا ہے

۔ضلع مانسہرہ کے چاروں سرکلز(ہیڈکواٹرز، سرکل شنکیاری ، سرکل اوگی ، سرکل بالاکوٹ) میں پولیوٹیموں کی سکیورٹی کی براہ راست نگرانی ڈی۔ایس۔پیز صاحبان خود کررہے ہیں۔جبکہ




ضلع میں مختلف مقامات پر سادہ کپڑوں میں پولیس افسران کوبھی تعینات کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں ڈی۔پی۔او ضلع مانسہرہ صادق بلوچ خود بھی مختلف مقامات پر پولیو ٹیموں کے ساتھ سکیورٹی کو چیک کررہے ہیں۔




۔سکیورٹی کی چیکنگ کےدوران انکاکہنا تھا کہ تمام جوان اپنی ڈیوٹی انتہائ خوش اسلوبی اورایمانداری سے نبھاہیں۔تاکہ کوئ بھی ناخوشگوار واقع رونما نہ ہوسکے۔




Exit mobile version