Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

بجلی چوروں کے ساتھ کوئی رعائت نہیں برتی جائیگی،واپڈا

بجلی چوروں کے ساتھ کوئی رعائت نہیں برتی جائیگی،واپڈا

بجلی چوروں کے ساتھ کوئی رعائت نہیں برتی جائیگی،واپڈا

قصور(مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف قصور) بجلی چوروں کے ساتھ کوئی رعائت نہیں برتی جائیگی:ثاقب منظور،ایس ڈی او نیاز نگر واپڈا، بجلی چور قومی مجرم ہے اس کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا،

انہوں نے کہاکہ جہاں پر بھی بجلی چور موجود ہوں گے ہم اُن کے خلاف بھرپور کاروائی عمل میں لائیں گے اور اس ضمن میں بلاتفریق کاروائی جاری ہے، بجلی چوری کرنا جرم ہے اس میں ملوث افراد کے ساتھ کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی، انہوں نے کہاکہ بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے

اور اب تک متعدد افراد کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایا جاچکا ہے اور ان کے ساتھ قانون کے مطابق نمٹا جارہاہے، انہوں نے کہاکہ جہاں پر بھی بجلی چوری کی جارہی ہو علاقہ مکین بلاخوف وخطر ہمیں شکایت درج کروائیں




ہم اُن کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائیں گے اور اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا جبکہ اس کے علاوہ واپڈا کی ٹیمیں بھی معمول کے مطابق اپنے اپنے علاقوں میں بجلی چوروں کے خلاف کمربستہ ہیں۔




Exit mobile version