82

عرصہ دراز سے قادیانیوں کے زیر قبضہ مسجد کو آزاد کروا کر مسلمانوں کے حوالے کردیا گیا

عرصہ دراز سے قادیانیوں کے زیر قبضہ مسجد کو آزاد کروا کر مسلمانوں کے حوالے کردیا گیا

قصور(مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف قصور) عرصہ دراز سے قادیانیوں کے زیر قبضہ مسجد کو آزاد کروا کر مسلمانوں کے حوالے کردیا گیا۔ مسجد اہل دیہہ کی دراخواست پر صدر قصور بار مہر سلیم اور جنرل سیکریٹری مہر عمران کی خصوصی کاوش سے آزاد کروائی گئی علاقہ مکینوں کا صدر اور سیکرٹری بار کو خراج تحسین تفصیلات کے مطابق قصورکے نواحی گا¶ں کھریپڑ ہتھاڑ میں ایک مسجد قائم تھی

جس پر عرصہ چالیس سال سے قادیانیوں اور احمدیوں نے قبضہ کیا ہوا تھا جس پر اہل علاقہ مسلمان عرصہ دراز سے درخواست گذار تھے اور بار ہا بار احتجاج بھی کیا گیا لیکن احمدیوں نے اپنی طاقت کے زور پر قبضہ جمائے رکھا

اور یہ بات جب نئے منتخب صدر اور سیکرٹری بار قصور مہر سلیم اور مہر عمران تک پہنچی انھوں نے سختی سے نوٹس لیا اور ڈی سی او قصور کو معاملہ فوری حل کرنے کا کہا

جس پر ڈی سی او قصور نے اے ڈی سی آر کو انکوائری کرنے اور دو دن میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا انکوائری میں بات سچ ثابت ہوئی اور فیصلہ اہل دیہہ کے مسلمانوں کے جق میں آیا جس پر صدر بار اور سیکرٹری بار نے موقعہ پر جا کر مسجد کو مسلمانوں کے حوالے کیا




اس موقعہ پر اے سی قصور انعم زید اور ایس پی انویسٹی گیشن فہد احمد اور پولیس کی بھاری نفری موجود تھی صدر بار نے وہاں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت پر ہمارا ایمان ہے اور ہم ختم نبوت کے لیے اپنی جان مال سب کچھ قربان کرنے کے لیے تیار ہیں




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں