88

ملک اتحاد ویلفیئر سوسائٹی کے زیر ااہتمام تقریب کا اہتمام کیا گیا

ملک اتحاد ویلفیئر سوسائٹی کے زیر ااہتمام تقریب کا اہتمام کیا گیا

قصور(مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف قصور)ملک اتحاد ویلفیئر سوسائٹی کے زیر ااہتمام تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت ملک زبیرصدر ملک اتحاد ویلفیئر سوسائٹی نے کی تقریب میں ملک برادری کے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی ملک زبیر کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا

کہ ہمارے ملک میں سرمایہ دارانہ نظام ہونے کی وجہ سے امیر امیر ترین اور غریب غریب ترین ہوتا جارہا ہے اس وقت ہمارے ملک میں تعلیم اور صحت کے حوالے سے بہت زیادہ کام کی ضرورت ہے




ہم ملک اتحاد ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام تعلیم اور صحت پر کام کریں گے اس میں ناصرف ملک برادری بلکہ تمام برادریوں کے لوگوں کے لیے کام کریں گے ہمارا مقصد انسانیت کی خدمت کرنا ہے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں