فورٹ عباس کھچی والا مروٹ کے نمائیندہ وفد کی ایس ایچ او میاں غضنفر علی سےملاقات
تحصیل فورٹ عباس (ابوحمزہ ساجد تحصیل رپورٹر) فورٹ عباس کھچی والا مروٹ کے نمائیندہ وفد کی SHOکھچی والا میا ں غنضفرعلی سے علاقائی کرائم اور امن امان صورتحال پر بات چیت وفد میں چئیرمین پریس کلب فورٹ عباس حاجی محمد سلیم زاہد چئیرمین عوامی پریس کلب
مروٹ غلام قاسم قاسمی ایکس صدر سہیل صدیق ایکس صدر محمد شکیل تاحیات جزل سکریٹری جیو عرفان قیصر صدر عوامی پریس کلب کھچی والا تنویر ارشد چئیرمین اشرف حیات جزل سکریٹری ذوالفقار شاہد گورائیہ شامل۔ ایس ایچ او کھچی والا میاں غضنفر علی نے اس ملاقات میں صحافیوں کو بتایا
کہ ڈی پی او بہاولنگر قدوس بیگ کے احکامات کی روشنی میں علاقہ میں کریمنل لوگوں خصوصی طور پر منشیات فروشی کا گھنائونے کام کرنے والوں اور انکے سہولت کاروں پر شکنجہ ٹنگ کر دیا گیا ہے
کیونکہ اس گھناؤنے جرم میں شامل لوگ ہمارے آنے والی پود نوجوانوں کو نشے کی لت میں ڈال کر ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا سکتے ہیں ہمیں سب کو ملکر منشیات فروشوں کے خلاف سینہ سپر ہو جا چاہیے۔
تمام صحافیوں کے نمائیندہ وفد نے ایس ایچ او کھچی والا میاں غضنفر علی کو مکمل تعاون کرنے کا وعدہ کیا