Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

لادی گینگ کے خلاف کاروائی نہ کر نے پر سینکڑوں متاثرہ افراد کا آر پی او آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

لادی گینگ کے خلاف کاروائی نہ کر نے پر سینکڑوں متاثرہ افراد کا آر پی او آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

لادی گینگ کے خلاف کاروائی نہ کر نے پر سینکڑوں متاثرہ افراد کا آر پی او آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

ڈیرہ غازیخان(محمد فیض سٹی رپورٹر) لادی گینگ کے خلاف کاروائی نہ کر نے پر سینکڑوں متاثرہ افراد کا آر پی او آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ۔تفصیل کے مطابق ۔تھانہ صدر کے علاقہ واہی کنگرانی موضع وڈور کے سینکڑوں افراد نے پینا فلیکس اور پلے کارڈ اُٹھا کر آر پی او آفس ڈیرہ غازیخان کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا

مظاہرین کا کہنا تھا کہ چار روز قبل لادی گینگ کے آٹھ مسلح افراد نے دربار سید رمضان شاہ کے مقام پر اسلحہ کے زور پر 5موٹر سائیکل اور لاکھوں روپے نقدی چھین کر فرار ہوگئے تھے جس کی اطلاع متعلقہ تھانہ صدر پولیس کو دی تاہم چار دن گزرنے کے باوجود پولیس نے کوئی کاروائی نہ کی مظاہرین کا کہنا تھا




کہ لادی گینگ کے لوگ اکثر و بیشتر ایسی وارداتیں کرتے ہیں جس کی وجہ سے علاقہ میں خوف و ہراس رہتا ہے اب تو ہمارے بچے سکول جانے سے بھی انکاری ہوچکے ہیں لادی گینگ کے لوگ پہاڑ سے آکر علاقہ میں لوٹ مار کرتے ہیں لادی گینگ ڈاکوﺅ ں اور اشتہاری مجرمان اور پہاڑ ان کی کمین گاہیں ہیں




ہماری جان اور مال غیر محفوظ ہے لادی گینگ کے خلاف رینجرز کے ذریعے آپریشن کرایا جائے تاکہ علاقہ کے ہزاروں لوگ سکھ سے زندگی گزار سکیں ،دوسری جانب ڈی ایس پی صدر اور ڈی پی او ڈیرہ غازیخان نے مظاہرین کو لادی گینگ کے خلاف کاروائی اور علاقہ میں پولیس چوکی کی یقین دہانی کرائی جس پر مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے ۔




Exit mobile version