99

اسلام آباد کے نواحی علاقہ گاوں جوہد میں قبضہ مافیا سرگرم,

اسلام آباد کے نواحی علاقہ گاوں جوہد میں قبضہ مافیا سرگرم,

اسلام آباد (محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)اسلام آباد کے نواحی علاقہ گاوں جوہد میں قبضہ مافیا سرگرم,قبضہ مافیا ہمیں جان سے مارنےدھمکیاں دے رہا ہے,نوید صابرعلاقہ مکینوں کی وزیر داخلہ اور آئی جی اسلام آباد پولیس سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ. تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے علاقہ گاوں جوہد کے رہائشی نوید صابر اور دیگر نے صحافیوں کو بتایا

کہ ان کی آبائی زمین پر قبضہ مافیا کے لوگ جنید, بلاول, طالب ظہیر, بلال اور اسلحہ سے لیس 13 نامعلوم افراد نے انکی ملکیتی زمین پر قبضہ کی کوشش کی.پولیس نے موقع پر پہنچ کر بلاول اور جنید نامی شخص کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا. جبکہ دیگر موقع سے فرار ہوگئے




جن کے خلاف تھانہ گولڑہ نے مقدمہ درج کر لیا.نوید صابر اور دیگر کا کہنا تھا کہ قبضہ مافیا کافی عرصہ سے اس علاقہ میں متحرک ہے اور لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کر رہا ہے. نوید صابر کے مطابق




یہ لوگ مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دےرہے ہیں اور میری زمین پر دوبارہ قبضہ کی کوشش کر رہے ہیں.انہوں نے وزیر داخلہ اور آئی جی اسلام آباد پولیس سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں