133

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے مسئلہ کشمیر کو دنیا کے سامنے جرآت مندانہ انداز میں پیش کیا،سردار عتیق

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے مسئلہ کشمیر کو دنیا کے سامنے جرآت مندانہ انداز میں پیش کیا،سردار عتیق

اسلام آباد (محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)وزیراعظم پاکستان عمران خان نے مسئلہ کشمیر کو دنیا کے سامنے جرآت مندانہ انداز میں پیش کیا.سردار عتیق بھارت اگر چاہتا ہے کہ ہندوستان کے سینے پر مزید دو چار پاکستان بنیں تو مودی کی دہشت گردانہ پالیسیاں جاری رکھے.

ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق نے فائر سٹون میڈیا نیٹ ورک سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا.انکا کہناتھا کہ مسئلہ کشمیر دن بدن پیچیدہ ہوتا جا رہا ہے ہندوستان ہر روز کشمیر کے حوالے سے نیا کھیل کھیلتا ہے جوں جوں پاکستان اور چین کے تعلقات بہتر ہو رہے ہیں

ہندوستان کے عزائم مزید خطرناک ہوتے جا رہے ہیں سی پیک منصوبے کے بعد ہندوستان کی پاکستان دشمنی بہت تیزی کے ساتھ اضافہ نظر آ رہا ہے. سردار عتیق کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اقوام متحدہ اور دیگر ممالک کے دوروں میں بہت جرآت مندانہ موقف اختیار اور کشمیر کاز کی بھرپور نمائندگی کی.

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے پیش کر دیا.حکومت وزیراعظم کی تقاریر کے تسلسل میں پالیسیاں مرتب کرے تاکہ کشمیر میں ظلم وستم کے شکار مسلمانوں کی آواز حریت کانفرنس کے رہنماؤں کو بیرونی دنیا میں اٹھانے کا موقع ملے.




اس وقت ہندوستان کی دس لاکھ فوج مقبوضہ کشمیر پر قابض ہے اور کشمیری عوام سات ماہ سے زائد عرصہ سے کرفیو ذدہ ہیں. وزیراعظم پاکستان نے دنیا کو بتایاکہ ہندوستان میں بجرنگ دل, آر ایس ایس اور دیگر دہشت گرد تنظیمیں کھلی دہشت گردی میں ملوث ہیں. انہوں نےکہا کہ اقوام متحدہ میں عمران خان کی تقریر صدر تحریک انصاف نہیں بلکہ بحثیت وزیراعظم پاکستان کی.




اگر بھارت پاکستان میں حافظ سعید, سید صلاح الدین و دیگر رہنماؤں پر پابندی لگانے کی بات کرتا ہے اور پاکستان کا کیس FATFمیں لے جاسکتا ہے تو حکومت پاکستان کو بھی چاہیے کہ بھارتی دہشت گرد تنظیموں کے خلاف پارلیمنٹ اور سینٹ میں ان تنظیموں کے خلاف قراد دادیں پاس ہونی چاہیے




حکومت اور اپوزیشن مل کر مطالبات پیش کرے کہ عالمی عدالت ان تنظیموں کے خلاف مقدمات درج کرے. انہوں نے مزید کہا کہ ہم ہندوؤں سمیت کسی تہذیب کے خلاف نہیں بلکہ ہمارا بنیادی مقدمہ حق خود ارادیت ہے.آخر میں انہوں نے کہا کہ شہدا کا خون رنگ لائے گا اور کشمیر جلد آزاد ہوگا.




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں