131

مہمند تحصیل پڑانگ غار میں کئی کنال اراضی پر کھڑی پوست کی فصل تلف کرلی گئی

مہمند تحصیل پڑانگ غار میں کئی کنال اراضی پر کھڑی پوست کی فصل تلف کرلی گئی

قبائلی ضلع مہمند(افضل صافی سٹی رپورٹر)مہمند تحصیل پڑانگ غار میں کئی کنال اراضی پر کھڑی پوست کی فصل تلف کرلی گئی۔مہمند پولیس کی کاروائی میں پوست کے 7 کاشتکار گرفتار۔ پڑانگ غار سمیت تمام علاقوں میں پوست تلفی کی مہم شروع کی جائیگی۔ فصل سے حاصل کردہ افیون سے ہیئروئن بناکر نوجوان نسل کو تباہ کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائیگی۔

ڈی پی او فضل احمد جان۔تفصیلات کے مطابق قبائیلی ضلع مہمند میں مقامی پولیس نے لوئر مہمند تحصیل پڑانگ غار اپر میں جمعہ کی شام کاروائی کرتے ہوئے کئی کنال اراضی پر کاشت کی گئی




پوست کی اگائی ہوئی فصل تلف کرلی ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قبائیلی ضلع مہمند فضل احمد جان نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مہمند پولیس کو اطلاع ملی کہ تحصیل پڑانگ غار میں پوست کی فصل اگائی گئی ہے۔ جس پر ایس ڈی پی او لوئر مہمنداور ڈی ایس پی اپر پڑانگ غار کی سربراہی میں پولیس کو قانونی کاروائی کرنے کا ٹاسک دیا گیا۔ اس ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے




مہمند پولیس نے جمعہ کی شام سے رات گئے تک کی جانے والی کاروائی میں پوست کے سات کاشتکارغنچہ رحمان،شاہ زمین، عالمزیب،رحمان،گلی خان، سازمحمد، حبیب خان اور فراز کو گرفتار کرکے ان کے کاشت کردہ پوست کے فصل کو تلف کردیاہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ذرائع کے مطابق کاشت کردہ پوست کے فصل سے اعلیٰ کوالٹی کا افیون حاصل کرکے ہئیروئن بنایا جاتا ہے۔




جس سے نشے میں مبتلا نوجوانوں میں ہر سال اضافہہوکر ان کی زندگی تباہ ہوجاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع مہمند میں پوست فصل کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائی کی جائیگی۔ اور کاشت کردہ پوست کو تلف کرکے گرفتاریاں بھی ہونگی۔ اس لئے پوست کے کاشتکار کاروائی سے پہلے اپنے فصل رضاکارانہ طور پر تلف کریں۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں