172

نیشنل پارک لال سوہانرا سے لکڑی چوری کاسلسلہ نہ تھم سکا

نیشنل پارک لال سوہانرا سے لکڑی چوری کاسلسلہ نہ تھم سکا

بہاولپور( امجد اقبال تنولی نمائندہ خصوصی ) نیشنل پارک لال سوہانرا سے لکڑی چوری کاسلسلہ نہ تھم سکا رنیج آفیسر کی سرپرستی میں روزانہ لاکھوں کے درخت چوری نرسری اورجنگلات لگانے کی مدمیں44 لاکھ روپے کاگھپلا منظرعام پرآگیا تحقیقاتی ادارے متحرک کرپٹ مافیا کاروائی رکوانے کیلئے سرگرم ہوگیا چیف کنزرویٹر ملتان کوتحفے تحائف دیئے جانے کابھی انکشاف۔




تفصیل کے مطابق نیشنل پارک لال سوہانرا لاڈم سرون کے علاقہ میں رنیج آفیسر ملک نصیربلاک آفیسررانامستحسن اورفاریسٹ گارڈز حافظ عابد،عباس کاہلوں اورحاجی ابراہیم نے مبینہ طورپرسرکاری درختوں کاقتل عام کرانے نرسری کے نام پر7 لاکھ روپے جبکہ نئی پلانٹیشن کے نام پر37 لاکھ روپے سرکاری خزانے سے نکلواکرہضم کرلیے ہیں جنگل میں جانوروں کے داخلے




پرپابندی کے باوجود ان سے دیسی گھی کے ٹین اوربکرے لے کرانہیں جنگلات میں جانورچرانے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے جنگلات ملازمین کی اس ہٹ دھرمی کی وجہ سے10 ایکڑ پرلگائی گئی




نرسری جانوروںنے کھاکرختم کردی ہے اس کے علاوہ جنگلات میں اگنے والے خود روپودے بھی جانور کھاجاتے ہیں جس کی وجہ سے درختوں کی تعداد میں اضافہ کی بجائے شدیدکمی ہوتی جارہی ہے لال سوہانرا جنگلات کرپشن بے نقاب ہونے پرخفیہ ایجنسیاں بھی متحرک ہوچکی ہے

کرپٹ مافیا نے کرپشن سیکنڈل پرپردہ پوشی کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرناشروع کردیئے ہیں۔ ذرائع کاکہناہے کہ نیشنل پارک کے کرپٹ افسران چیف کنزرویٹر ملتان اجمل رحیم کوتحفے تحائف دے کرانہیں خوش رکھتے ہیں جوان کیخلاف ہونیوالی ہرکاروائی دبادتیاہے۔




جب اس سلسلہ میں بلاک آفیسررانامستحسن علی سے رابطہ کیاگیاتوانہوںنے کہاکہ نئی پلانٹیشن کیلئے خزانہ سرکار سے وصول کیے گئے37 لاکھ کااسے کوئی علم نہیں ابھی نہ پودے نہ ملے ہیںاس لیے پلانٹیشن نہیں ہوسکی۔جنگل میں جانور چرانے اورلکڑی چوری کرانے کاالزام بے بنیاد ہے۔ بڑے افسران کی لڑائیوں میں انہیں گھسٹیاجارہاہے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں