79

یوسی 48 سرائے خربوزہ میں خدمت کمیٹی کی جانب سے سنگجانی میں شجر کاری مہم کا افتتاح کیا گیا

یوسی 48 سرائے خربوزہ میں خدمت کمیٹی کی جانب سے سنگجانی میں شجر کاری مہم کا افتتاح کیا گیا

اسلام آباد (محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)درخت لگانا صدقہ جاریہ اور عبادت ہےکلین اینڈ گرین پاکستان مہم میں اسلام آباد پولیس پیش پیش ہےڈی, ایس پی خالد محمود اعوان ,ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی خالد محمود اعوان نے شجر مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

یوسی 48 سرائے خربوزہ میں خدمت کمیٹی کی جانب سے سنگجانی میں شجر کاری مہم کا افتتاح کیا گیا.ڈی ایس پی خالد محمود اعوان نے اپنے ہاتھوں سے پودا لگا کر کیا.اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ ترنول انسپکٹر ارشد علی,کوآرڈینیٹر خدمت کمیٹی اسلام آباد زاہد محمود,ابوحنظلہ نوازش,سردار ممتاز انقلابی,اظہر حسین قاضی,عبداللہ عباسی اور دیگر بھی موجود تھے.




ڈی ایس پی خالد محمود اعوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ خدمت کمیٹی کی جانب سے شجر کاری مہم کا آغاز کرنا خوش آئند قدم ہے.اس کار خیر میں اسلام آباد پولیس کے کردار کو فراموش نہ کرنا باعث مسرت ہے.




کلین اینڈ گرین پاکستان مہم میں حصہ لینا سب پاکستانیوں پر لازم ہے.موجودہ دور میں دنیا بھر کے امدر گلوبل وارمنگ کا ہوشربااضافہ ہورہا ہے جس سے پاکستان بھی متاثر ہورہا ہے.ماحولیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنے کے لئے درخت لگانا ضروری ہے.




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں