194

نیلم ویلی میں بھارتی بربریت کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ثمر سراج

نیلم ویلی میں بھارتی بربریت کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ثمر سراج

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف)چئیرمین ثمر فاونڈیشن ثمر سراج چوہدری نے بھارت کی جانب سے نیلم ویلی میں فائرنگ اور گولہ باری سے سول سوسائیٹی کے مالی نقصانات پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے

بھارتی بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے انہوں نے کہا کہ بھارت عرصہ دراز سے نیلم ویلی میں معصوم لوگوں کو نشانہ بنا رہا ہے مگر میں سلام پیش کرتا ہوں اہلیان نیلم ویلی کے حوصلوں کو جو بھارتی بربریت کا جرات اور ہمت سے مقابلہ کررہے ہیں ثمر سراج چوہدری نے کہا




کہ پاک فوج کو سلام پیش کرتے ہیں جو وطن عزیز کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرکہ دشمن کو منہ توڑ جواب دے رہے ہیں پوری قوم اپنی مسلح افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ثمر سراج نے مزید کہا کہ اہلیان نیلم کے حوصلوں کو سلام پیش کرتا ہوں




جو شدید خطرات کے باوجود دشمن کی بربریت کا مقابلہ کررہے ہیں مگر انکے حوصلوں کو بھارت گولی اور بندوق کے زور پر نا کبھی دبا سکا ہے نا دبا سکے گا دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی اہلیان نیلم پر اپنا فضل و کرم عطا فرمائے اور پاک فوج کو ہر محاز پر نصرت و کامرانی عطا فرمائے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں