الفاروقی پبلک ہائی سکول غلنئی میں سالانہ تقسیم انعامات کے حوالے سے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
ضلع مہمند(افضل صافی سٹی رپورٹر)الفاروقی پبلک ہائی سکول غلنئی میں سالانہ تقسیم انعامات کے حوالے سے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب کے مہمان خصوصی سابقہ سکول پرنسپل نوشیر خان تھے۔اس موقع پر ہلال احمر مہمند کے ڈسٹرکٹ سیکرٹری فوزی خان مومند،سکول کے پرنسپل عبدالرازق،اساتذہ اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران سکول اور کلاس کی سطح پر نمایاں پوزیشن لینے والے طلباء میں میڈلز،ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کئے گئے۔
تقریب سے اپنے خطاب میں مہمان خصوصی نے طلباء پر زور دیا کہ وہ اپنی تمام توجہ تعلیم پر مرکوز رکھیں اور اپنے اساتذہ اور والدین کا احترام کریں۔